ہائی سپیڈ Batllo 200cc کا اونر ریوئیو

پاکستان میں ایسی بہت سی ہائی سپیڈ بائکس ہیں جو کہ اپنی لا محدود آپشنز کی وجہ سے مشہور ہیں۔ چاہے وہ سٹریٹ بائکس ہوں یا ریگولر موٹر سائیکلز، ہر کسی کی اپنی ایک الگ پہچان ہے۔ حال ہی میں ہم نے ایک نئی لانچ کی گئی بائک ہائی سپیڈ بٹلو 200 سی سی کا ریوئیو لے کر آئے ہیں۔

خریداری کا فیصلہ

اس بائک کے اونر کے پاس پہلے  YBR 125Gتھی اور وہ اس بار کچھ مختلف اسٹائلنگ چاہتا تھا۔ اسی لیے اونر نے بنیلی اور ریپلیکس بائکس کو اپنی آپشنز میں رکھا۔ جہاں ایک طرف بنیلی بجٹ میں فٹ نہیں آتی تھی وہیں ریپلیکس بھی مناسب آپشن نہیں تھی۔ اس موقع پر اونر کو “ہائی سپیڈ” ایک قابل اعتماد انتخاب لگا۔ اس بائک کی خریداری پر تقریباً 7 لاکھ کا خرچہ آیا۔

سٹائلنگ

ہائی سپیڈ بٹلو کی شکل و صورت KTM کی مشہور زمانہ “ڈیوک” سے ملتی جلتی ہے۔ بائک کے رنگوں کا امتزاج کافی دیدہ زیب ہے، جس میں سیاہ رنگ کے ساتھ نیون بھی شامل ہے۔ اس میں الائے ویلز، فرنٹ اور رئیر ڈسک بریکس اور آل پلاسٹک باڈی شامل ہیں۔ سیٹ کی پوزیشن کافی آرام دہ لگتی ہے، جس میں پیلین رائیڈر کے لئے سیٹ کو اونچا رکھا گیا ہے۔ مزید یہ کہ فرنٹ سیٹ کے ساتھ ایک بیک سپورٹ بھی شامل ہے جو لمبے سفر کے لئے بہترین ہے۔

انجن، پاور اور پرفارمنس

2024 بٹلو 200 سی سی 4 سٹروک ائیر کولڈ انجن کے ساتھ آتی ہے جس میں 5 فارورڈ گیئر ٹرانسمیشن شامل ہے۔ یہ حیران کن طور پر 17 پلس کی ہارس پاور فراہم کرتا ہے اور انجن کی کِک کافی شاندار ہے۔ یہ 103 کلومیٹر فی گھنٹہ کی زیادہ سے زیادہ رفتار اور 35 کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج فراہم کرتا ہے، جبکہ شہر کے اندر چلانے پر یہ 25 سے 28 کلومیٹر فی لیٹر کی فیول ایوریج دیتا ہے۔

اس کی ٹیوننگ کی لاگت تقریباً 5000 روپے ہے، جو کہ دوسرے تمام آپشنز کے مقابلے میں کافی مہنگی ہے۔ مزید یہ کہ اس کے سپیئر پارٹس کمپنی سے فوری دستیاب نہیں ہوتے، لہٰذا اگر کوئی مسئلہ سامنے آتا ہے تو ڈرائیور کو اس بائک کو کم از کم 2 سے 3 مہینے کے لئے گراؤنڈ کرنا پڑتا ہے۔

ویڈیو دیکھیں

Exit mobile version