ہنڈا سی ڈی 70 میں بڑی تبدیلی کر دی گئی

دنیا بھر کی موٹرسائیکل انڈسٹری میں بائکس میں کی جانے والی تبدیلیاں ان کی کارکردگی کو پہلے سے بہتر کرنے میں اہم کردار کرتی ہیں لیکن پاکستان میں ایسا نہیں ہے۔

پاکستان میں بائک کمپنیز پچھلے ایک لمبے عرصے سے اپنی بائکس کے تمام ماڈلز میں صرف سطحی تبدیلیاں کرتی نظر آ رہی ہیں جن میں بائک کے سٹیکر یا ڈیزائن سے بڑھ کر کچھ تبدیل نہیں کیا جاتا اور اسی طرح ایسی ہی معمولی تبدیلیوں کی بنا پر نئے ماڈلز بھی لانچ کیے جاتے ہیں۔

سادہ الفاظ میں بات کی جائے تو اگر کوئی بائک کمپنی اپنی کسی بائک کا نیا ماڈل لانچ کرتی ہے تو اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ بائک کے ماڈل میں صرف نئے رنگ اور ڈیزائن کے سٹیکر کی تبدیلی کی گئی ہے۔

ہنڈا سی ڈی 70 میں کی گئی بڑی تبدیلی

حال ہی میں اٹلس ہنڈا کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ میں اسی طرز کی ایک معملولی تبدیلی کی بات کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈا سی ڈی 70 میں ریس کون سیٹ کو اپ گریڈ کیا گیا ہے۔ جس سے اب صارفین کو ہینڈل کی موومنٹ میں بہتری کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ کا بہترین تجربہ بھی حاصل ہوگا۔

کیا بائک کمپنیز اس روایت کو کبھی تبدیل کریں گی؟

ایسا لگتا ہے کہ ملک میں موٹرسائیکل کمپنیز بائکس میں کی جانے والی اپ گریڈز میں اعتدال پسندی کا شکار ہیں اور صرف سطحی تبدیلیوں پر انحصار کرتے ہیں۔ یہ تقریباً ایسا ہی ہے جیسے انہیں یقین ہے کہ بائک کا نیا پینٹ اور سٹیکر کا صارفین کو توجہ حاصل کرنےکیلئے کافی ہے۔

بائک کمپنیز کی جانب سے معمولی تبدیلیوں کے ساتھ لانچ کیے جانے والے نئے ماڈلز کے بارے آپ کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ضرور بتائیں۔

Exit mobile version