ہونڈا سوِک 11 ویں جنریشن کا ڈیزائن لِیک ہو گیا – تصویریں دیکھیں

0 8,489

سوِک ہیچ بیک اور سوِک سیڈان کے ٹریڈ مارک/پیٹنٹ فائلنگ کی پہلی تصویریں لِیک ہو گئی ہیں۔ “C” شکل کی ٹیل لائٹس لگتا ہے ختم کر دی گئی ہیں اور ان کی جگہ نئے ڈیزائن کو دی گئی ہیں آور پچھلے حصے کا ڈیزائن ہونڈا اِن سائٹ سیڈان سے متاثرہ لگتا ہے۔ مجموعی طور پر یہ موجودہ جنریشن کی ایکرڈ (زیادہ چوڑی اور سیدھی فرنٹ ہُڈ لائن اور زیادہ واضح سائیڈ بیلٹ لائنز) اور لائن اپ کے دوسرے ہونڈا ماڈلز سےمتاثر لگتی ہے۔

موجودہ سوِک X اندر اور باہر دونوں سے ایک انقلابی ڈیزائن رکھتی ہے اور اس نے شمالی امریکا میں کار آف دی ایئر ایوارڈ سمیت دنیا بھر میں کئی ایوارڈز جیتے۔ میرے خیال میں ہونڈا اس فارمولے کو بگاڑے گا نہیں اور 11 ویں جنریشن کی سوِک موجودہ ڈیزائن لینگویج کا ہی ارتقاء (evolution) ہوگی۔ میرا یہ بھی ماننا ہے کہ موجودہ انجن لائن اپ کو جاری رکھا جائے گا۔

اگلی جنریشن کی سوِک/11 ویں جنریشن کی سوِک باضابطہ طور پر 2021ء میں آئے گی جس کی سیلز ستمبر 2021ء سے پہلے شمالی امریکا میں 2022ء ماڈل کے نام سے شروع ہوں گی۔ دوسری مارکیٹیں 2021ء کے آخر اور 2022ء میں سوِک کی اگلی جنریشن  دیکھیں گی۔ سوِک ہیچ بیک 11ویں جنریشن کے لیے پروڈکشن میں جائے گی اور ہارڈ کور ctr بھی 2022ء میں کسی وقت سب سے آخر میں میدان میں آئے گی۔

پاکستانی مارکیٹ کے لیے ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ 11 ویں جنریشن 2022ء کے وسط تک آ سکتی ہے، اس لیے موجودہ PKDM سوِک کی تقریباً 2 سال تک کی زندگی ابھی باقی ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.