ہنڈا پاکستان نے سوِک میں نیا فیچر متعارف کروا دیا

ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان) لمیٹڈ نے اپنی سب سے مشہور گاڑی ہنڈا سوک میں ایک نیا فیچر یا نئی اپ گریڈ متعارف کرائی ہے۔ کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پوسٹ کے مطابق ہنڈا سوک اب وائرلیس چارجنگ کے آپشن کے ساتھ دستیاب ہوگی۔ یہ آپشن اوریل اور آر ایس ویرینٹس میں دستیاب ہوگا۔ اس کے علاوہ کمپنی نے کسٹمرز سے کہا ہے کہ وہ قریبی ہنڈا تھری ایس ڈیلرشپ جا کر اس بارے تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔ کی ترغیب دی گئی تاکہ وہ مزید تفصیلات حاصل کر سکیں۔

لہٰذا، اگر آپ سوک کے مداح ہیں اور نئی سوِک خریدنے کا ارادہ کر رہے ہیں، تو یہ آپ کے لیے ایک بہت اچھی پیشکش اور موقع ہے کہ آپ یہ نئے فیچر والی گاڑی حاصل کریں۔ یہ فیچر آپ کو گاڑی چلاتے وقت کسی بھی کیبل کے بغیر اپنے موبائل فون کو چارج کرنے میں مدد دے گا۔ تاہم، کمپنی نے اس نئے فیچر کے بعد اضافی چارجز لینے کا ذکر نہیں کیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر ایسا کچھ ہوتا ہے تو ہم آپ کو کمپنی سے معلومات حاصل ہوتے ہی اس بارے اپ ڈیٹ کر دیں گے۔

پاکستان میں یہ ہنڈا سوک سیڈان 2022 میں لانچ کی گئی تھی جو مقامی مارکیٹ کے لیے ایک اچھا آپشن تھا۔

ایکسٹیرئیر

انٹیرئیر

سیفٹی

ہنڈا سوِک میں دئیے گئے اس نئے فیچر میں آپ کیا کہیں گے؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Exit mobile version