ہونڈا سوِک ایکس 2017 کا ریویو

0 8,258

یہ ریویو دسویں جنریشن کی ہونڈا سوِک کا ہے۔ یہ 2017 1.8L i-VTEC اوریل کا ریویو ہے۔ مالک نے یہ گاڑی استعمال شدہ حالت میں 31,50,000 روپے میں خریدی تھی۔ اگر ہم یہی گاڑی اِنہی فیچرز کے ساتھ خریدیں گے تو 41,00,000 روپے کی پڑے گی۔ مالک ہونڈا سوِک خریدنے سے پہلے ٹویوٹا آلٹس گرینڈ لینے پر غور کر رہے تھے۔ لیکن ان کو ٹویوٹا آلٹس گرینڈ کے مقابلے میں اس کار کا انٹیریئر اور ایکسٹیریئر دونوں زیادہ پسند آئے۔ 

اس گاڑی کے مالک نے سوِک ٹربو خریدنے پر بھی غور کیا تھا؛ لیکن اس کار کے شروع کے ماڈلز میں کچھ مسئلے تھے؛ اور بعد میں آنے والے ماڈلز بہت مہنگے تھے۔ پھر 1.8L اوریل کی ری سَیل مارکیٹ بھی 1.5L ٹربو سے اچھی ہے۔ ویسے اس کار کے کچھ ایسے مسائل ہیں جو سب کو معلوم ہیں جیسا کہ ناقص اسٹیئرنگ ریَک، بیٹری فالٹس، A/C کمپریسر اور ریڈی ایٹر کی خرابیاں۔ اس گاڑی کے مالک نے خریداری کے بعد اس کار کو 4,000 کلومیٹرز چلایا ہے۔ 

ایکسٹیریئر 

اِس ماڈل میں تو بطور اسٹینڈرڈ LED ہیڈلائٹس نہیں ہیں؛ لیکن موجودہ ماڈل میں یہ ہیڈلائٹس موجود ہیں۔ ڈے ٹائم رننگ لائٹس (DRLs) پروجیکٹر ہیلوجن ہیڈلیمپس کے ساتھ بطور اسٹینڈرڈ شامل ہیں۔ لیکن موجودہ ماڈل میں LED ہیڈلیمپس ہیں، وہ بھی LED ٹرن سگنلز کے ساتھ۔ دوسرے ایکسٹیریئر فیچرز میں فوگ لائٹس، ڈور مررز میں لگے سائیڈ ٹرن سگنلز، LED ٹیل لیمپس، الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل ڈور مررز، ری ٹریکٹ ایبل ڈور مررز، فرنٹ میں کروم گرِل، باڈی کی رنگت کے ڈور مررز اور ہینڈلز، 16 انچ الائے ویلز اور پُش بٹن اسٹارٹ کے ساتھ اسمارٹ انٹری بھی شامل ہیں۔ 

دسویں جنریشن کی سوِک کو اسپورٹی اور خوبصورت لُک دینے کے لیے اس کا ایکسٹیریئر ڈیزائن ذرا پیچھے کی جانب جھکاؤ رکھتا ہے۔ دسویں جنریشن کی سوِک کا ایکسٹیریئر ڈیزائن انداز دنیا بھر میں کافی مشہور ہے۔ پاکستان میں اس کے مقبول ہونے کی وجہ بھی یہی ہے۔ انوکھا ایکسٹیریئر انداز اسے اپنے مقابلے پر موجود دوسری گاڑیوں سے الگ حیثیت دیتا ہے۔ 

انٹیریئر 

اس کار میں الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ (EPS) موجود ہے اور اس میں آڈیو اور MID کنٹرولز شامل ہیں۔ EPS ٹِلٹ اور ٹیلی اسکوپک فیچرز کے ساتھ آتا ہے تاکہ آپ کو بہترین اسٹیئرنگ پوزیشن ملے۔ دوسرے انٹیریئر فیچرز میں ivory رنگت کا انٹیریئر، ٹرنک lid لائننگ، ٹرنک hinge کوَر، 2-DIN انٹیگریٹڈ آڈیو سسٹم، آپشنل navigation، 4 اسپیکر، فُل-کلر TFT ٹرپ کمپیوٹر ڈسپلے، ڈجیٹل instrument کلسٹر، آٹو ایئر کنڈیشننگ سسٹم، مینوئل ڈرائیو سیٹ height adjuster کے ساتھ، سن وائزرز vanity مِررز کے ساتھ، fabric سیٹس اسٹینڈرڈ کی حیثیت سے، پاور ڈور locks اور ڈرائیور اور آگے بیٹھنے والے مسافر دونوں کے لیے پاور وِنڈوز وَن ٹچ اپ/ڈاؤن شامل ہیں۔ 

آڈیو سسٹم میں CD، بلوٹوتھ، USB اور آئی فون کنیکٹیوٹی بھی ہیں ۔انٹیریئر لائٹس میں میپ، ڈوم اور ٹرنک لائٹس شامل ہیں۔ آرم ریسٹس فرنٹ پر اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں مسافروں کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔ ریئر آرم ریسٹ میں کپ ہولڈرز بھی ہیں۔ سفر کے دوران الیکٹرانک ڈیوائسز کو چارج کرنے کے لیے ایک 12V پاور آؤٹ لیٹ بھی فراہم کیا گیا ہے۔ فرنٹ اور ریئر میں چار کپ ہولڈرز اور ڈور پاکٹس موجود ہیں۔ ڈرائیور کے لیے فُٹ ریسٹ اور کوٹ ہینگرز بھی دیے گئے ہیں۔

پرفارمنس 

یہ کار 1.8L انجن کے ساتھ آتی ہے جو 6500rpm پر 140bhp اور 4300rpm پر 169Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یہ انجن continuously variable ٹرانسمیشن (CVT) کے ساتھ لگایا گیا ہے۔ یہ مخصوص ماڈل پیڈل شفٹرز کے ساتھ نہیں آتا۔ مالک کا دعویٰ ہے کہ وہ بغیر A/C کے شہر کے اندر 12 کلومیٹرز فی لیٹر پر گاڑی چلا رہے ہیں۔ وہ ہونڈا کمپنی کا ایئر فلٹر اور ہائی اوکٹین فیول استعمال کرتے ہیں۔ پچھلی جنریشن کے مقابلے میں اس کار کی acceleration ذرا سُست ہے، جس کی وجہ باڈی کا کچھ بڑا اور بھاری ہونا ہے۔ اس کی maintenance یعنی دیکھ بھال پر آنے والی لاگت ہر 5,000 کلومیٹرز کے بعد 5,300 روپے ہے۔ 

کمفرٹ اور ہینڈلنگ

کیونکہ یہ کار زیادہ نیچی اور چوڑی ہے،اس لیے دوسری سیڈانز کے مقابلے میں اس کی ہینڈلنگ بہتر ہے۔ سیٹوں کی cushioning بھی دوسری سیڈانز کے مقابلے میں زیادہ آرام دہ ہے۔ کروز کنٹرول اس کار کے کمفرٹ لیول کو بڑھاتا ہے اور لمبے سفر میں ذہنی دباؤ کو کم کرتا ہے۔ کروز کنٹرول 120 کلومیٹرز فی گھنٹہ تک کی رفتار پر کام کرتا ہے۔ سسپنشن اونچے نیچے راستوں اور خراب سڑکوں پر نرمی سے کام کرتا ہے۔ فرنٹ پر میک فرسن اسٹرٹ سسپنشن اسٹیبلائزر اور پچھلے حصے میں ملٹی لِنک سسپنشن ہیں۔ فرنٹ اور ریئر کیمرے شہر کے اندر چھوٹے راستوں سے نکلنے میں مدد دیتے ہیں۔ ریئر اور فرنٹ دونوں مسافروں کے لیے کافی لیگ رُوم موجود ہے۔ بوٹ اسپیس بھی ایک چھوٹی فیملی کے لیے کافی ہے۔ 

سیفٹی 

اس کار میں ڈرائیور اور فرنٹ پسنجر کے لیے ایئربیگز دیے گئے ہیں۔ ہونڈا سوِک کی یہ جنریشن 4-وِیل ڈسک بریکس کے ساتھ آتی ہے جو بریکنگ میں مدد دیتے ہیں۔ یہ جنریشن الیکٹرک پارکنگ بریک (EPB) بھی رکھتی ہے۔ دوسرے سیکورٹی فیچرز میں آٹو بریک ہولڈ (ABH)، وہیکل اسٹیبلٹی اسسٹ (VSA)، ہِل اسٹارٹ اسسٹ (HSA)، اینٹی لاک بریکنگ سسٹم (ABS)، الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن، ایمرجنسی اسٹاپ سگنل (ESS)، ہائی ماؤنٹ اسٹاپ لیمپ، ریورس کیمرا، سیٹ بیلٹس، چائلڈ لاکس، اموبیلائزر اور سکیورٹی الارم شامل ہیں۔ 

نتیجہ 

ہونڈا سوِک کی دسویں جنریشن دیکھنے میں ایک خوبصورت کار لگتی ہے اور زبردست ری سَیل مارکیٹ بھی رکھتی ہے۔ اسپیئر پارٹس بھی باآسانی مل جاتے ہیں؛ بس ذرا مہنگے ہیں۔ اسٹیئرنگ ریک جیسے مسئلوں کو ایک طرف رکھیں تو ہونڈا سوِک خریدنا ایک مناسب فیصلہ ہے۔ اس میں کئی لگژری فیچرز ہیں جو اس کار کی خریداری کو ایک اچھا فیصلہ بناتے ہیں۔ مالک اب تک اپنی دسویں جنریشن کی ہونڈا سوِک سے خوش ہیں اور وہ دوسروں کو بھی یہ کار لینے کی تجویز دیتے ہیں۔

ہونڈاِ سوک X 2017ء کا ریویو:

Recommended for you: 10 Best Used Cars Under 5 Lacs In Pakistan

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.