ہونڈا سوِک 2011ء 11 ویں جنریشن کی ‘پروٹوٹائپ’ صورت میں رونمائی

0 23,914

جب بھی سوِک یا کرولا کی کوئی خبر آتی ہے تو گاڑیوں کے شوقین افراد اچھل پڑتے ہیں۔ کومپیکٹ کار کے شعبے میں دنیا کے مشہور نام ہونڈا سوِک کی اس وقت 10 ویں جنریشن موجود ہے جو 2015ء میں آئی تھی۔

حالانکہ اب گاڑیوں کے خریداروں میں کراس اوورز اور SUVs خریدنے کا رحجان اب بہت بڑھ چکا ہے، لیکن سوِک دنیا اور خاص طور پر امریکا میں بڑے پیمانے پر موجودگی، کی وجہ سے ہمیشہ سے ہونڈا کا اہم ترین ماڈل رہا ہے کہ سوِک کی آدھی سیلز صرف امریکا ہی میں ہوتی ہیں۔

1973ء سے جب ہونڈا نے پہلی بار امریکا میں سوِک متعارف کروائی تھی، اب تک صرف امریکا ہی میں سوِک کے 12 ملین یونٹس فروخت ہو چکے ہیں۔ 10 ویں جنریشن کی سوِک اس segment  میں ایک معیار رکھتی ہے۔ موجودہ ہونڈا سوِک X اندر اور باہر سے ایک انقلابی ڈیزائن رکھتی ہے، اور اسے دنیا بھر میں کئی ایوارڈز مل چکے ہیں جن میں شمالی امریکا میں سال کی بہترین کار کا ایوارڈ بھی شامل ہے۔

 

ہونڈا سوِک 2021ء 11 ویں جنریشن کی رونمائی:

موجودہ 10 ویں جنریشن کی سوِک کی پروڈکشن کے 5 کامیاب سالوں کے بعد اب متبادل کا وقت آ چکا ہے۔ چند ہفتے پہلے ہونڈا سوِک ہیچ بیک اور سوِک سیڈان کی ٹریڈمارک/پیٹنٹ فائلنگ کی پہلی تصویریں سامنے آئی تھیں۔ ایک کیموفلاجڈ سوِک بھی یورپ میں ٹیسٹ ڈرائیو کرتے ہوئے کئی بار دیکھی گئی ہے۔ پچھلے ہفتے ہونڈا نے آنے والی سوِک کے پروٹوٹائپ کے لیے ایک teaser  کلپ بھی جاری کیا اور آج اس کے عوامی سطح پر آغاز کا اعلان کر دیا۔

گو کہ یہ رونمائی اصل  پروڈکشن ماڈل کی نہیں ہے، لیکن اس سے اگلی جنریشن کی سوِک کا بڑی حد تک آئیڈیا ہو سکتا ہے۔

انٹیریئر:

ایک نیا انفوٹینمنٹ سسٹم بھی ممکن ہے جیسا کہ نیا فلوٹنگ ٹائپ 9 انچ اسکرین ڈسپلے اور نئے horizontal سلِم فرنٹ HVAC وینٹس سادہ تھری-نوب کنٹرولز کے ساتھ۔ خاکہ ایک نئے اسٹیئرنگ ویل اور انسٹرومینٹل کلسٹر کے ساتھ نیا دروازہ اور ڈرائیور سائیڈ کے دروازے پر ونڈو کنٹرول پینلز بھی دکھاتا ہے۔

مجموعی طور پر کمپنی نے بہت minimalistic ڈیزائن انداز اپنایا ہے۔ ہونڈا کے مطابق سوِک XI میں جدید یوزر انٹرفیس ہوگا۔ اس کے علاوہ اس میں ایک بہتر active اور passive سیفٹی ایکوئپمنٹ اور فیچرز بھی ہیں۔ ہونڈا نے فریم اور چیسی کے مجموعی ڈھانچے کو بھی زیادہ مضبوط حصوں اور طاقتور اسٹیل کے ذریعے بہتر بنایا ہے۔

جہاں تک مکینیکلز کی بات ہے تو موجودہ انجن لائن اپ کچھ بہتری کے ساتھ جاری رہے گی۔ 11 ویں جنریشن کی سوِک سیڈان اور ہیچ بیک باڈی اسٹائل دونوں میں پیش کی جائے گی کہ جس کا انحصار مارکیٹ/ریجن پر ہوگا۔ ہونڈا 11ویں جنریشن کے لیے 2 دروازوں والی کوپ؛ شمالی امریکا کے لیے مخصوص دو دروازوں والا ماڈل پیش کرے گا۔ کمپنی نے حال ہی میں موجودہ 10 ویں جنریشن کا خاتمہ کیا ہے۔ اس کی واپسی بھی متوقع نہیں ہے۔

interior

ایکسٹیریئر:

فرنٹ پر ہم نئی ہیڈ لائٹس اور DRLs بھی دیکھیں گے۔ ایک نئی سیدھی فرنٹ گرِل بھی ہے، اور گاڑی فرنٹ سے نچلی اور زیادہ چوڑی لگتی ہے۔ نیا ماڈل “C” کی شکل کی ٹیل لائٹس کے بغیر ہے۔ نیا ماڈل نئے ڈیزائن کی سلِم LED لائٹس رکھتا ہے۔

اوپری کنارے پر ایک نیا بمپر اور لمبے سلِم reflectors ہیں۔ جبکہ اس کے بمپر میں نیا سیاہ ایگزاسٹ آؤٹ لیٹ بھی ہے جو اسے مجموعی طور پر ایک پریمیم اور اسپورٹی لُک دیتا ہے۔ مجموعی طور پر باہر سے دیکھیں تو یہ موجودہ جنریشن کی ایکرڈ سے متاثر لگتی ہے جیسا کہ چوڑی اور سیدھی فرنٹ ہُڈ لائن اور زیادہ نمایاں سائیڈ بیلٹ لائنز اور خاص طور پر “C پلر” اور شیشے کے کناروں پر notch۔

مینوفیکچرر نے سائیڈ-ویو مرر بھی ڈور پینلز کی جانب کیے ہیں۔ اس سے پہلے یہ روایتی دروازے کے کونے اور پِلر جنکشن پر ہوتے تھے؛ یعنی 10 ویں جنریشن کی سوِک میں۔

Exterior

ہونڈا سوِک 2021ء 11 ویں جنریشن کی پروڈکشن:

پروڈکشن ماڈل کی رونمائی اپریل 2021ء تک ہونے کی توقع ہے اور ابتدائی طور پر امریکا اور کینیڈا میں اس کی پروڈکشن موسم گرما 2021ء میں ہوگی جبکہ فروخت کا آغاز خزاں 2021ء میں ہوگا۔ یورپی اور ایشیائی مارکیٹیں 2021ء کے اواخر یا 2022ء کے اوائل میں اس ماڈل کو دیکھیں۔

ہمیں پاکستان میں 2022ء کے وسط تک 11 ویں جنریشن کی سوِک کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ اس لیے سوِک X کے پاس پاکستان میں اب بھی 18 مہینوں کی زندگی موجود ہے۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.