ہونڈا فٹ 2016: مالک کا ریویو

0 1,820

آج ہم ہونڈا فٹ 2016ء ماڈل کا مالک کی نظر سے ریویو پیش کر رہے ہیں۔ یہ 4-ویل ڈرائیو اور 1500cc ہائبرڈ انجن رکھنے والی کار ہے اور 2018ء میں امپورٹ کی گئی ہے۔

یہاں ہم اپنے تمام پڑھنے والوں کو بتاتے چلیں کہ جب بھی آپ کوئی امپورٹڈ کار خریدنا چاہیں تو پاک ویلز انسپکشن اور آکشن شیٹ ویریفکیشن سروس سے ضرور رابطہ کریں تاکہ آپ ایک قابلِ بھروسہ گاڑی خرید سکیں۔

قیمت اور خریداری کا پروسس:

مالک کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ گاڑی 2019ء میں 22 لاکھ روپے میں خریدی ہے۔ خریداری کے پروسس کے بارے میں بتاتے ہوئے مالک نے کہا کہ انہوں نے پرائیس اور فلٹر پر بھی غور کیا تھا، لیکن انہوں نے ہونڈا فٹ میں زیادہ فیچرز پائے۔ اس لیے انہوں نے یہ کار خریدنے کا فیصلہ کیا۔

ہونڈا فٹ کا فیول ایوریج:

مالک کے مطابق شہر کے اندر اس کار کا فیول ایوریج تقریباً 18 کلومیٹرز فی لیٹر ہے، جبکہ لمبے روٹ پر یہ 20 سے 21 کلومیٹرز فی لیٹر دیتی ہے۔

فور-ویل کا فائدہ:

مالک کا کہنا ہے کہ وہ پہلے سے ہی فور ویل ڈرائیو گاڑی کی تلاش میں تھے اور انہیں یہ کار ملی۔ وہ سمجھتے ہیں کہ 4WD گاڑی کی stability کو بڑھاتی ہے۔

4WD

ہونڈا فٹ کے اہم فیچرز:

یہ کار کروز کنٹرول، پیڈل شفٹرز اور اسٹیئرنگ کنٹرول رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس گاڑی میں آٹو بریک سسٹم بھی ہے، جو مالک نے شروع میں استعمال کیا تھا لیکن اب نہیں کرتے۔ کار کے سائیڈ مررز بھی پارکنگ میں کار لاک کرتے ہی خود بخود فولڈ ہو جاتے ہیں۔

Cruise Control

کمپنی نے کار میں آٹھ ایئربیگز لگائے ہیں، جو اسے ڈرائیو اور سفر کے لیے بہت محفوظ بناتے ہیں۔ ہونڈا فٹ بیک ویو کیمرے کے ساتھ ایک بلٹ اِن ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ سسٹم بھی رکھتی ہے۔

AC کی پرفارمنس:

ہائبرڈ کاروں کے کئی صارفین نے ان کاروں کے AC کی پرفارمنس کی شکایت کی ہے، لیکن اس گاڑی کے مالک کا کہنا ہے کہ اس کی پرفارمنس شاندار ہے۔ مالک نے کہا کہ “کبھی کبھی یہ ٹرپ ہو جاتا ہے، لیکن مجموعی طور پر اس کی کارکردگی کافی اطمینان بخش ہے۔”

AC Performance

گاڑی کا پِک:

مالک کے مطابق اس گاڑی کا پک بہت اچھا نہیں ہے، جو اس کے بڑے مسائل میں سے ایک ہے۔

گراؤنڈ کلیئرنس:

مالک نے پاک ویلز کو بتایا کہ انہوں نے گراؤنڈ کلیئرنس کے مسائل کا کبھی سامنا نہیں کیا کیونکہ کار کی بیس دوسری امپورٹڈ گاڑیوں کے مقابلے میں ذرا اٹھی ہوئی ہے۔

ہونڈا فٹ اور پارٹس کی دستیابی:

مالک کے مطابق اس کار کے پارٹس مارکیٹ میں دستیاب ہیں، لیکن آپ کو تلاش کرنا پڑتا ہے، اور یہ کچھ مہنگے بھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “میں نے ہیڈلائٹ کا ایک پارٹ خریدا تھا جو مجھے 22,000 روپے کا پڑا۔”

Car Parts

ہونڈا فٹ کی آئل سروس:

مالک نے ہمیں بتایا کہ ہر 4,500 کلومیٹرز کے بعد آئل چینج 3,500 سے 3,800روپے کا پڑتا ہے۔

oil change

لیگ اسپیس، ڈِگی کی گنجائش:

کار میں اگلی اور پچھلی دونوں سیٹوں پر کافی لیگ اسپیس ہے، جبکہ آپ لمبے سفر پر آرام کے لیے پچھلی سیٹوں کو جھکا بھی سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ کار کی ڈِگی میں کافی گنجائش ہے اور آپ اس میں درمیانے سائز کے 3 سے 4 بیگز رکھ سکتے ہیں۔

Leg Space

Trunk Space

فیچرز جو موجود نہیں:

مالک سمجھتے ہیں کہ اس کار میں سن رُوف یا پینوریمک رُوف ہونی چاہیے تھی۔ اس کے علاوہ انہیں بلوٹوتھ کنیکٹیوٹی کے مسائل کا بھی سامنا رہتا ہے۔

ہونڈا فٹ کا سسپنشن:

مالک کے تجربے کے مطابق وہ اس کار کے سسپنشن سے مطمئن نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ کار ہائی وے پر باڈی رول کا مسئلہ بھی رکھتی ہے۔ مالک کا کہنا ہے کہ “ہوا کی رفتار بھی اس کار کی stability کو متاثر کرتی ہے۔”

ری سیل ویلیو:

اس کار کی ری سیل مارکیٹ ویلیو نہیں ہے، صرف ہونڈا فٹ کو پسند کرنے والے ہی اسے خریدیں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.