ہنڈا HR-V بمقابلہ پیجو 2008 – تفصیلی موازنہ

0 9,733

ہنڈا نے پاکستان میں اپنی پہلی کراس اوور کے دو ویرینٹس لانچ کر دئیے ہیں جن میں VTi اور VTi-S شامل ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم لانچ ہونے والی نئی گاڑی کے ٹاپ ویرینٹ کا موازنہ پیجو 2008 کے ٹاپ ویرینٹ ایلور کے ساتھ کریں گے۔ دونوں گاڑیاں بی سیگمنٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔

سائز

ہںڈا HR-V  171انچ لمبی، 71 انچ چوڑی اور 63 انچ اونچی ہے جبکہ پیجو 2008  169 انچ لمبی، 70 انچ چوڑی اور 61 انچ اونچی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ HR-V اپنے مدمقابل سے لمبی اور چوڑی ہے لیکن اونچائی میں کم ہے۔

انجن اور ٹرانسمشن

ہنڈا نے اپنی کراس اوور میں 1500 سی سی نیچرلی ٹرانسمشن ایسپائریٹڈ انجن دیا ہے جو 121 ہارس پاور اور 145Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ دوسری جانب پیجو 2008 ایلور میں 1200 سی سی ٹربو چارجڈ انجن دیا گیا ہے جو 130 ہارس پاور اور 230Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس موازنے میں پیجو 2008 ایلور HR-V سے زیادہ پاورفل ہے۔

اس کے علاوہ  HR-Vمیں CVT ٹرانسمیشن جبکہ پیجو 2008 ایلور میں 6 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی ہے۔ یہاں ہنڈا کی کار کو برتری حاصل ہوتی ہے۔

ایکسٹیرئیر

HR-V میں فرنٹ اور رئیر  LEDلائٹس دی گئی ہیں جبکہ پیجو 2008 فل LED ہیڈلائٹس اور LED بیک لائٹس آتی ہیں۔ دریں اثنا، دونوں کراس اوور میں 17 انچ کے الائے وہیل ہیں۔

دونوں کاریں سمارٹ کی لیس انٹری اور پش اسٹارٹ آپشن کے ساتھ آتی ہیں۔

انٹیرئیر

HR-V کو 10.3 انچ 3D کلسٹر کے مقابلے میں 4.2 انچ MID ڈسپلے کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔ اگر ہم انفوٹینمنٹ سسٹم کا موازنہ کریں تو ہنڈا کی گاڑی میں اینڈرائیڈ اور ایپل کار پلے ملٹی میڈیا کے ساتھ 9 انچ کی سکرین ہے جبکہ پیجو میں 7 انچ ملٹی میڈیا ہے۔

ایئر کنڈیشنر کی بات کریں تو  HR-Vمیں ڈوئل زون کلائمیٹ کنٹرول ہے، جبکہ 2008 میں آٹو کلائمیٹ کنٹرول ہے۔ تاہم، HR-V رئیر AC وینٹس کے ساتھ آرہا ہے جو اس کے مدمقابل میں پیش نہیں کیے گئے ہیں۔ دونوں کاروں میں ڈرائیور + مسافر مینوئل سیٹ ایڈجسٹمنٹ کا آپشن ہے۔

پیجو 2008 میں اضافی خصوصیات پینورامک سن روف، ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) کے طور پر موجود ہیں۔

حفاظتی خصوصیات

اگر ہم حفاظتی خصوصیات کا موازنہ کریں تو پیجو 2008  HR-Vپر تھوڑی برتری رکھتی ہے۔ 2008 میں کروز کنٹرول، الیکٹرانک اسٹیبلٹی پروگرام (ESP)، ہائیڈرولک بریک اسسٹ سسٹم (HBA)، لین کیپ اسسٹ (LKA)، ڈرائیور اٹینشن الرٹ، رئیر پارکنگ سینسرز اور 6 ایئر بیگز ہیں جو HR-V میں 4 ہیں۔

دریں اثنا، HR-V میں فرنٹ اور رئیر کیمرے ہیں جبکہ پیجو 2008 میں صرف رئیر کیمرے ہیں۔

قیمت

ہنڈا HR-V کی قیمت  6199000روپے ہے جبکہ پیجو 2008 کی قیمت 6100000 ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.