ہونڈا نے “اسپیشل سروس آفر” کے تحت ناقص گاڑیاں واپس طلب کر لیں
ہونڈا اٹلس پاکستان نے حال ہی میں اپنے چند مخصوص ماڈلز اور مخصوص سالوں میں بننے والی گاڑیوں کے مالکان کے لیے ایک “اسپیشل سروس کیمپین” شروع کی ہے۔ یہ بنیادی طور پر کمپنی کی جانب سے خراب پروپیلر موٹرز رکھنے والی گاڑیوں کو واپس طلب کرنے کی مہم ہے۔ اشتہار کہتا ہے کہ مندرجہ ذیل گاڑیوں کے مالکان مذکورہ کمپوننٹ کی مفت تبدیلی کے لیے قریبی ہونڈا 3S اور 2S ڈیلرشپ سے رابطہ کر سکتے ہیں:
- 2018 ہونڈا ایکرڈ
- 2018-19 ہونڈا سوِک
- 2018 ہونڈا BRV
کمپنی نے یہ آفر اپنی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے۔
ایک “گاڑی کی واپس طلبی” کیا ہوتی ہے؟
پروڈکشن کے وقت گاڑی کا کوئی بھی پرزہ غیر معیاری ہو سکتا ہے، جو صارفین کے لیے مسئلہ پیدا کرتا ہے۔ جب ایسا ہوتا ہے تو آٹوموٹو کمپنی ان مخصوص مسائل کو حل کرنے کے لیے اپنے صارفین کو بلاتی ہے۔ کچھ طلبیاں چھوٹی ہوتی ہیں اور ان سے گاڑیوں کے مالکان کو کوئی بڑا خطرہ لاحق نہیں ہوتا، جیسا کہ سافٹ ویئر اپڈیٹ۔ لیکن کچھ طلبیاں فوری اقدامات کے حوالے سے ہوتی ہیں اور انہیں “سیفٹی ری کالز” کہا جاتا ہے، جیسا کہ خراب ایئر بیگز۔
ہونڈا کی گاڑیوں میں فیول پمپ کا مسئلہ
ہونڈآ پاکستان اپنی گاڑیوں کے کئی مکینیکل کمپوننٹس ڈينسو سے حاصل کرتا ہے جو جاپان میں قائم ایک عالمی آٹوموٹو پارٹس مینوفیکچرر ہے۔ کمپنی کو ڈینسو کی جانب سے خراب پروپیلر موٹرز ملیں اور انہیں 2018 سے 2020 کے دوران بننے والی گاڑیوں میں لگایا گیا۔ خراب پروپیلر موٹر گاڑی کے فیول پمپ میں مسائل پیدا کرتی ہے اور اس سے گاڑی سفر کے دوران ہی رک جاتی ہے۔
پچھلے سال ہونڈا نے دنیا بھر میں 14 لاکھ گاڑیاں طلب کیں اور ان کا مسئلہ مفت میں حل کرنے کی پیشکش کی۔
پاکستان میں 2018-19 کی ہونڈا ایکرڈ، سوِک اور BR-V کے کئی مالکان کو اب بھی اس خراب فیول پمپ مسئلے کا سامنا ہے۔ اس سال ہونڈا اٹلس پاکستان اپنے صارفین کی گاڑیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ‘مفت مکینیکل کمپوننٹ اپگریڈ’ کی ایک اسپیشل آفر کے ساتھ آیا ہے۔
اگر آپ 2018 ایکرڈ، 2018-19 سوِک یا 2018 BRV کے مالک ہیں اور آپ کی گاڑی ایک خراب فیول پمپ کی علامات ظاہر کر رہی ہے تو اس پیشکش کا فائدہ اٹھائیں اور جلدی سے کسی قریبی مجاز ہونڈا ڈیلرشپ پر جائیں!