پاک ویلز لاہور آٹو شو کی ٹکٹ پر 40 فیصد ڈسکاؤنٹ کیسے حاصل کریں؟

پاک ویلز آٹو شو ایک بار پھر لاہور شہر میں آ رہا ہے، جہاں اس ایونٹ کو سب سے زیادہ پذیرائی ملتی ہے۔ یہ ایونٹ نہ صرف گاڑیوں کے شوقین افراد کے لیے ایک شاندار موقع ہے بلکہ پاک ویلز نے شو کی ٹکٹوں پر 40 فیصد تک کی رعایت کا بھی اعلان کیا ہے۔ یہ زبردست آفر ان شائقین کے لیے ہے جو اپنے بجٹ میں رہتے ہوئے اس میگا ایونٹ میں شرکت کرنا چاہتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ گاڑیوں کے شوقین افراد نہ صرف انجنوں کی گرج، موڈیفائیڈ گاڑیوں، طاقتور بائکس اور وِنٹیج گاڑیوں کے درمیان گزاریں گے بلکہ اس بڑے ڈسکاؤنٹ سے بھی فائدہ اٹھائیں گے۔

لاہور آٹو شو کی تفصیلات

لاہور آٹو شو 20 اکتوبر 2024 کو دوپہر 12 بجے سے رات 8 بجے تک ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد ہوگا۔

پاک ویلز لاہور آٹو شو ڈسکاؤنٹ

پاک ویلز لاہور آٹو شو کے لیے ہر کوئی bookme.pk سے ٹکٹیں خرید سکتا ہے، جن پر درج ذیل رعایتیں دستیاب ہیں:

گاڑی کی رجسٹریشن

اگر آپ اپنی گاڑی رجسٹر کروانا چاہتے ہیں تو اس فارم کو پُر کریں اور اپنی گاڑی کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کریں، جیسے کہ ویرینٹ، ماڈل، کیٹیگری، شہر وغیرہ۔ ساتھ ہی گاڑی کی واضح تصاویر اور رابطے کی معلومات بھی شامل کریں۔

اہم نوٹس

Exit mobile version