ایلانٹرا 1.6L کے فیچرز و دیگر خصوصیات

ہیونڈائی نشاط  نے آج نئی 1.6L ایلانٹرا لانچ کی ہے۔ یہ گاڑی ایلانٹرا کا دوسرا ویرینٹ ہے۔ اس سے قبل کمپنی نے مارکیٹ میں 2.0L ایلانٹرا مارکیٹ میں لانچ کی۔ چونکہ 1.6L ایلانٹرا ایک سی سیگمنٹ کار ہے لیکن قیمت کے لحاظ سے کمپنی بی سیگمنٹ ٹویوٹا یارس اور ہنڈا سٹی کو مارکیٹ میں ٹف ٹائم دے سکتی ہے۔

خیال رہے کہ 1.6L ایلانٹرا دیکھنے میں 2.0L ایلانٹرا جیسی ہی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ اُن آپشنز کے بارے میں بتائیں گے جو 2.0L ایلانٹرا میں تو پائے جاتے ہیں لیکن نئے ویرینٹ میں موجود نہیں ہیں۔

ایکسٹیرئیر

ہم توقع کر رہے تھے کہ L1.6 ویرینٹ ہیلوجن ہیڈ لیمپس کے ساتھ آئے گا، لیکن حیرت انگیز طور پر گزشتہ ویرینٹ کی طرح اس ویرینٹ میں بھی LED ٹیٹرا ہیڈلائٹس اور سائیڈ انڈیکیٹرز ہیں، فرنٹ گرل بھی وہی ہے۔ مزید برآں، اس میں وہی 2 ٹون 16 انچ کے الائے وہیل، سن روف، ایل ای ڈی ریئر لیمپ، کروم گارنش اور کروم ہینڈلز بھی ہیں۔

ایکسٹیرئیر میں اہم تبدیلیاں یہ ہیں:

انجن

ویرینٹ کے نام سے ظاہر ہوتا ہے کہ گاڑی میں 1600 سی سی انجن دیا گیا ہے جو 126 ہارس پاور اور 126Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ گاڑی میں یہ 6 سپیڈ آٹو ٹرپٹرونک ٹرانسمشن بھی دی گئی ہے۔

انٹیرئیر

اس ویرینٹ کے انٹیرئیر میں L2.0 ویرینٹ کے مقابلے میں نمایاں تبدیلیاں ہیں، جو کہ یہ ہیں:

سیفٹی فیچرز

L1.6 میں ڈوئل ایئر بیگز، ABS + EBD، ہِل سٹارٹ اسِسٹ اور ریورس کیمرہ دیا گیا ہے۔

قیمت

2.0Lایلانٹرا کی موجودہ قیمت 4799000 روپے ہے جبکہ L1.6 ویرینٹ کی قیمت 4299000 روپے رکھی گئی ہے۔

Exit mobile version