ہیونڈائی پورٹر کی قیمت میں بڑا اضافہ، رپورٹ

0 3,353

گاڑیوں میں اضافے کا نئےسلسلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ جس کے بعد ہیونڈائی پورٹر H-100 کی قیمت بھی بڑھا دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی نے اس کمرشل گاڑی کی قیمت میں 301000 روپے اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے تحقیق کی غرض سے ہیونڈائی نشاط کے مختلف ڈیلرشپ سے پوچھا اور انہوں نے ہمیں یہی بتایا۔

ہیونڈائی پورٹر کی قیمت میں اضافہ

کمپنی کی ڈیلرشپس میں سے ایک نے ہمیں بتایا کہ جون/جولائی میں ڈیلیوری کے ساتھ پہلے سے بک کروائے گئے پورٹرز کی قیمت میں 150000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ ڈیلرشپ حکام کے مطابق کمپنی نے گاڑیوں کے مالکان کو اس سے متعلق لیٹرز بھی جاری کر دئیے ہیں۔

دریں اثنا، ایک اور ڈیلرشپ اہلکار نے بتایا کہ پورٹر کی نئی قیمت 3250000 روپے ہے۔ گاڑی کی پرانی قیمت 2949000 روپے تھی یعنی قیمت میں 301000 روپے کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اہلکار نے مزید بتایا کہ تفصیلی شرائط و ضوابط بھی موجود ہیں اور ہم اسے کمپنی کے نوٹیفکیشن میں صارفین کے ساتھ شیئر کریں گے۔

قیمت میں گزشتہ اضافہ

مئی میں ہیونڈائی نشاط نے اپنی کاروں کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔ دیگر کمپنیوں کی طرح ہیونڈائی نے بھی اس قیمت میں اضافے کی وجہ امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کو قرار دیا تھا۔

ہیونڈائی پورٹر کی قیمتیں

پورٹر کے تینوں ویرینٹس کی قیمت میں 150000 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد بیس ویرینٹ ہیونڈائی پورٹر ڈیک لیس کی قیمت بڑھ کر 2909000 روپے، ہیونڈائی پورٹر فلیٹ ڈیک کی قیمت 2929000 روپے جبکہ ہیونڈائی پورٹر ہائی ڈیک کی قیمت 2949000 روپے ہو چکی ہے۔

ہیونڈائی ایلانٹرا GLS کی نظر ثانی شدہ قیمت

کمپنی نے 1600 سی سی ایلانٹرا GL کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا تھا جبکہ 2000 سی سی ایلانٹرا GLS کی قیمت میں 150000 روپے اضافہ کیا تھا۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت بڑھ کر 4949000 روپے ہو گئی تھی۔ یعنی گاڑی کی پرانی قیمت 4799000 روپے تھی۔

ہیونڈائی سوناٹا کی قیمتیں

  • ہیونڈائی سوناٹا 0L کی قیمت میں 140000 روپے اضافہ کیا گیا۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 6859000 روپے سے بڑھ کر 6999000 روپے ہو گئی ہے۔
  • ہیونڈائی سوناٹا 5L کی قیمت میں 100000 روپے اضافے کے بعد گاڑی کی قیمت 7749000 روپے سے بڑھ کر7849000 روپے ہو گئی ہے۔

ہیونڈائی ٹوسان کی قیمتیں

کمپنی نے ہیونڈائی ٹوسان کی قیمت میں اضافہ نہیں کیا تھا کیونکہ کمپنی نے دو ہفتے قبل گاڑی کی قیمت میں اضافہ کیا تھا۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.