ہیوںڈائی سانٹا فے لانچ کر دی گئی، آفیشل فیچر یہ ہیں
ہیوںڈائی نشاط نے بالآخر مقامی طور پر اسمبل شدہ ہیوںڈائی سانٹا فے لانچ کر دی ہے۔ اس کار کی رونمائی آج لاہور میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کی گئی۔ اس تقریب میں کمپنی کے اعلیٰ حکام اور ہیوںڈائی کے ڈیلرز نے شرکت کی جبکہ اس دوران انہوں نے نئی کار کے فیچرز اور خصوصیات بھی شئیر کیا۔ خیال رہے کہ ہم نے پاکستان میں ہیونڈائی سانٹا فے کے لانچ ہونے کی خبر اس وقت بریک کی جب ہماری کمیونٹی کے ایک فرد نے اسے روڈ ٹیسٹنگ کے دوران پاکستان کے شمالی علاقوں میں دیکھا۔ پھر ہم نے کار کی متوقع تفصیلات اور خصوصیات شئیر کیں اور آج ہم کار کے آفیشل آپشنز کے ساتھ حاضر ہیں۔
ہیونڈائی سانٹافے کے ویرینٹس
اس کار کے دو ویرینٹس سمارٹ اور سگنیچر لانچ کیے گئے ہیں۔ سگنیچر ویریئنٹ آل وہیل ڈرائیو آپشن کے ساتھ ٹاپ ویرینٹ ہے جبکہ سمارٹ ویرینٹ فرنٹ وہیل ڈرائیو (FWD) کے ساتھ آتا ہے۔
فیچرز اور دیگر خصوصیات
سانٹا فے کے نمایاں فیچرز اور خصوصیات ذیل میں دی گئی ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ تفصیلات اور خصوصیات فی الحال دستیاب بروشر کی بنیاد پر شیئر کی گئی ہیں۔ جیسے ہی ہمیں نئی لانچ کی گئی گاڑی کا تفصیلی بروشر ملے گا ہم آپ کو آگاہ کر دیں گے۔
انجن اور ٹرانسمشن
کار 6 سپیڈ آٹو میٹک ٹرانسمشن کیساتھ 1.6 لیٹر ٹربو چارجڈ ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل (HEV) GDi انجن دیا گیا ہے جو کہ 177 ہارس پاور اور 265 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔ مزید برآں، ٹاپ ویرینٹ ملٹی ٹیرین موڈ (برف، مَڈ، سیںڈ) + ایکٹیو آن ڈیمانڈ 4 وہیل ڈرائیو (4WD) کے ساتھ آتا ہے۔
سانٹا فے کا ایکسٹیرئیر
نئی ہیونڈائی سانٹا فے کے ایکسٹیرئیر سے متعلق تمام ایکسٹیرئیر آپشنز یہ ہیں:
- کونٹی ٹائر کے ساتھ 19 انچ الائے وہیلز
- پاور ٹیل گیٹ
- سیف ایگزٹ
- ڈوئل ایل ای ڈی لیمپ (پروجیکشن) ہیڈ لیمپ
- ایل ای ڈی ڈے ٹائم رننگ لائٹس
- پینورامک سن روف
- ایل ای ڈی رئیر لائٹس
- سمارٹ انٹری
- سائیڈ ویو مررز انڈیکیٹرز
- فرنٹ کیمرہ
- کروم ڈور ہینڈلز
- کروم فرنٹ گرل
- روف ریلز
- شارک فن اینٹینا
- ہائی ماونٹڈ بریک لیمپ
گاڑی کا سائز
گاڑی 1900 ملی میٹر چوڑی، 4785 ملی میٹر لمبی اور 1710 ملی میٹر اونچی ہے جبکہ وہیل بیس 2765 ملی میٹر ہے۔
انٹیرئیر
کار کے انٹیرئیر میں یہ آپشنز موجود ہیں:
- سیف ایگزٹ
- ویلکم لائٹ
- وائرلیس چارجر
- ہارمن کارڈن سگنیچر سپیکر
- وینٹی لیٹڈ سیٹس
- فولڈ ایبل رئیر سیٹیں
- ٹیرین سلیکشن
- 8 انچ کا انفوٹینمنٹ سسٹم
- 3انچ TFT LCD
- 14 وے پاورڈ ایڈجسٹ ایبل ڈرائیور سیٹ (ٹاپ ویرینٹ)
- 8 وے ایڈجسٹ ایبل پیسنجر سیٹ (ٹاپ ویرینٹ)
- انٹیگریٹڈ میموری سیٹس
- ڈوئل کلائمیٹ کنٹرول
- ہیٹد اسٹیئرنگ
- ڈرائیو موڈز (سمارٹ، ایکو، سپورٹ)
سانٹا فے میں دئیے گئے سیفٹی فیچرز
- 6 ایئر بیگ
- آل راؤنڈ پارکنگ سینسر
- 360 کیمرہ (ٹاپ ویریںٹ)
- رئیر کولیژن وارننگ
- بلنگ سپاٹ مانیٹرنگ
- ڈاؤن ہِل اسسٹ
- ریموٹ انجن سٹارٹ
رنگ
گاڑی ان رنگوں میں پیش کی گئی ہے:
- پولر وائٹ
- میٹالک سِلور
- مگنیٹک فورس
- آکسفورڈ بلیو
- ڈائمنڈ میٹالک بلیک
- رین فوریسٹ
نئی ہیونڈائہ ساںٹا فے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ براہ کرم ہمیں کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔