ہیونڈائی نے پاکستان میں طویل انتظار کے بعد چوتھی جنریشن کی ٹوسان ہائبرڈ لانچ کر دی ہے، جو ہائبرڈ SUV مارکیٹ میں جدت، اسٹائل اور پرفارمنس کی نئی لہر لے کر آئی ہے۔ نئی ہیونڈائی ٹوسان ہائبرڈ دو مختلف ویریئنٹس میں دستیاب ہے — ہیونڈائی ٹوسان ہائبرڈ اور TUCSON ہائبرڈ سگنیچر (AWD)۔ اگرچہ دونوں ورژنز ایندھن کی بچت اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس خصوصیات کا وعدہ کرتے ہیں، لیکن بنیادی اور اعلیٰ ماڈلز میں کئی اہم فرق موجود ہیں۔
آئیے موازنہ کرتے ہیں تاکہ آپ یہ فیصلہ کر سکیں کہ کون سا ماڈل آپ کی ضروریات کے مطابق ہے۔
ہنڈائی ٹوسان ہائبرڈ – پرفارمنس
ڈائیو سسٹم: بنیادی اسمارٹ ویریئنٹ میں FWD (فرنٹ-وہیل ڈرائیو) سسٹم شہری ڈرائیونگ اور ایندھن کی بچت کے لیے موزوں ہے، جبکہ اعلیٰ درجے کا سگنیچر ویریئنٹ AWD (آل-وہیل ڈرائیو) کے ساتھ آتا ہے جو بہتر کنٹرول اور گرفت فراہم کرتا ہے — یہ ناہموار راستوں اور ایڈونچرس کے لیے بہترین ہے۔
ٹیرین موڈز: AWD سگنیچر ویریئنٹ میں برف، کیچڑ اور ریت جیسے مخصوص ٹیرین موڈز موجود ہیں، جو اسے آف روڈ ڈرائیونگ کے لیے زیادہ موزوں بناتے ہیں۔ FWD ویریئنٹ میں یہ جدید ٹیرین آپشنز موجود نہیں۔
بنیادی خصوصیات (دونوں ویریئنٹس میں ایک جیسی):
-
بیرونی سائز: 4640 x 1865 x 1665 ملی میٹر
-
وھیل بیس: 2755 ملی میٹر
-
گراؤنڈ کلیئرنس: 181 ملی میٹر
-
مجموعی زیادہ سے زیادہ طاقت: 232 ہارس پاور
-
مجموعی زیادہ سے زیادہ ٹارک: 367 نیوٹن میٹر
-
بیٹری کی قسم: لیتھیئم آئن
-
بیٹری پاور آؤٹ پٹ: 64 کلو واٹ