ہیونڈائی ٹوسان نے سوزوکی کی نئی کار کو پچھاڑ دیا

0 8,785

جہاں ایک طرف پروڈکشن کٹس ، بڑھتی قیمتیں اور مہنگائی نے لوکل آٹو انڈسٹری کو ناقابل فراموش نقصان پہنچایا ہے لیکن ہیونڈائی ٹوسان کی سیلز کچھ مختلف نظر آتی ہیں۔

کمپنی نے رواں سال جولائی کی سیلز میں 89 فیصد کمی دیکھی لیکن گزشتہ ماہ کی سیلز نے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں۔ پاما رپورٹ کے مطابق کمپنی کی سیلز میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہیونڈائی ٹوسان کی گزشتہ ماہ اگست کی سیلز نے سوزوکی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اگست میں ٹوسان کے 985 جبکہ سوزوکی سوئفٹ کے 532 یونٹس فروخت ہوئے۔ خیال رہے کہ سوزوکی کی چھوٹی ہیچ بیک گاڑیاں پاکستانیوں کی پسندیدہ گاڑیوں میں شمار کی جاتی ہیں اور ایسے میں ٹوسان کا سوئفٹ کو پیچھے چھوڑنے ایک بڑی کامیابی ہے۔

ہیونڈائی کی سیلز میں 860 فیصد اضافہ  

اس کے علاوہ ہیونڈائی کی سیلز میں 860 فیصد اضافہ دیکھنے کو ملا ہے جو کہ کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں ہے۔ رپورٹ کے مطابق کمپنی نے ٹوسان کے 985 یونٹس جبکہ جولائی میں 104 یونٹس فروخت کیے۔ علاوہ ازیں، کمپنی نے سوناٹا کے 234 یونٹس اور ایلانٹرا کے 581 یونٹس بیچے ہیں۔

پاما رپورٹ: گاڑیوں کی سیلز میں کمی

معاشی سمیت دیگر مسائل کی وجہ سے گاڑیوں کی سیلز میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔ جولائی میں 58 فیصد کمی کے بعد اب اگست میں بھی گاڑیوں کی فروخت مزید گری ہے۔

پاما رپورٹ کے مطابق کار کمپنیز نے اگست میں کُل 11645 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ جولائی میں یہ تعداد 11853 یونٹس تھی۔ یعنی سیلز میں 2 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ کے اسی ماہ کی سیلز کے مطابق رواں سال اگست کی سیلز میں 46 فیصد کمی دیکھی گئی ہے۔

گاڑیوں کی سیلز میں کمی کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.