ہیونڈائی ٹکسن کی قیمت: پاکستان اور باقی دنیا میں

0 29,430

ہیونڈائی نشاط موٹرز نےپاکستان میں ٹکسن کے دو نئے ویرینٹس کی قیمتیں ظاہر کر دی ہیں۔ اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ ہم اس SUV کی پاکستان اور باقی دنیا میں قیمت کا comparison یعنی تقابل پیش کر رہے ہیں۔

پاکستان میں ہیونڈائی ٹکسن کی قیمت:

ہیونڈائی ٹکسن نے پاکستان میں اس نئی SUV کے دوویرینٹس لانچ کیے ہیں گئے ایک آل وِیل ڈرائیو (AWD) Ultimate اور دوسرا فرنٹ وِیل ڈرائیو (FWD) GLS اسپورٹ۔ فرنٹ وِیل ڈرائیو (FWD) GLS اسپورٹ کی آفیشل قیمت 48,99,000 روپے ہے جبکہ آل ویل ڈرائیو (AWD) Ultimate کی قیمت 53,99,000 روپے ہوگی۔

یہ بات یہاں قابلِ ذکر ہے کہ یہ سب ایکس-فیکٹری قیمتیں ہیں۔

بھارت میں قیمت:

جنوبی کوریائی کمپنی نے جولائی 2020ء میں بھارت میں ٹکسن کی تیسری جنریشن کا فیس لفٹ لانچ کیا۔ خبروں کے مطابق بیس ماڈل کی ایکس-فیکٹری قیمت 22,30,000 بھارتی روپے (50,46,388 پاکستانی روپے) ہے جبکہ ٹاپ ماڈل 23,52,000 بھارتی روپے (53,22,468 پاکستانی روپے) کا پڑتا ہے۔

بھارت میں یہ گاڑی 2000cc کا انجن رکھتی ہے جس کے ساتھ 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے۔

امریکا میں ہیونڈائی ٹکسن کی قیمت:

امریکا میں GLS ویرینٹ کی قیمت 29,220 ڈالرز (49,28,478 روپے) سے شروع ہوتی ہے، جبکہ Ultimate ویرینٹ 33,020 ڈالرز (55,69,417 روپے) کا پڑتا ہے۔ اس کے علاوہ آفیشل ویب سائٹ نے ہیونڈائی ٹکسن 2021 کی قیمتیں بھی اس کی ویب سائٹ پر ظاہر کیں۔

کمپنی کے مطابق 2021 ٹکسن اسپورٹ کی قیمت 28,250 ڈالرز (47,64,871روپے) سے اور Ultimate ویرینٹ کی قیمت 32,050 ڈالرز (54,00,580 روپے) سے شروع ہوگی۔ البتہ یہ SUV ماڈلز 2400cc کے انجن رکھتے ہیں کہ جن کے مقابلے پر پاکستانی ویرینٹ کے انجن 2000cc کے ہیں۔

برطانیہ میں قیمت:

اس SUV کے 1.6 CDRi 2WD ڈرائیو کی قیمت 26,505 پاؤنڈز (58,66,786 روپے) ہے جبکہ ہیونڈائی ٹکسن 2.0 CRDi 4WD ویرینٹ 34,965 پاؤنڈز (77,39,376 روپے) میں خریدا جا سکتا ہے۔

قیمت کا ٹیبل یہ رہا:

ہیونڈائی ٹکسن FWD کی قیمت (پاکستانی روپے) AWD کی قیمت (پاکستانی روپے)
پاکستان 48,99,000 53,99,000
بھارت 50,46,388 53,224,68
امریکا 49,28,478 55,69,417
برطانیہ 58,66,786 77,393,76

پاکستان میں ہیونڈائی ٹکسن کی لانچ:

پاکستان میں دونوں ویرینٹس اِن-لائن 4-سلنڈر 16-والو 1999cc پٹرول انجنوں کے ساتھ آئے ہیں جو 6200 RPM پر 155hp پیدا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کمپنی نے مسافر اور ڈرائیور کی سیٹوں کے لیے 2 ایئربیگز بھی دیے ہیں۔ دونوں ویرینٹس کروم کوٹنگ ڈور ہینڈلز، اسٹیٹک کارنرنگ لائٹ اور AFLS (ڈائنامک بینڈنگ-L/R) رکھتے ہیں۔

یہ SUVs انٹیریئر میں C/Pad اپر لیدر گارنش (مصنوعی لیدر)، لگیج نیٹ اور لگیج اسکرین رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ Ultimate ویرینٹ چمڑے کی سیٹیں رکھتا ہے اور GLS اسپورٹ فیبرک کی سیٹوں کے ساتھ آئے گا۔

Recommended For You:

Hyundai Tucson OFFICIAL Price Revealed!

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.