آئی-ٹاک اپنی گلوری 580 پرو کو کنٹرول کریں وائس کمانڈ سے

DFSK کی گلوری 580 پرو پاکستان میں آنے کے لیے تیار ہے، ایسے وقت میں جب لوکل مارکیٹ کئی کومپیکٹ SUVs کا مقابلہ دیکھنے والی ہے۔ مقابلہ سخت ہے کیونکہ تمام ہی گاڑیاں انوکھے فیچرز اور خصوصیات پیش کر رہی ہیں تاکہ ان کی گاڑی کامیاب ہو۔ گلوری 580 پرو نے ایک فیچر کے ذریعے مقابلے کے اس ماحول کو مزید سخت کر دیا ہے جسے پہلے کبھی پاکستان میں مقامی طور پر بنائی گئی کسی گاڑی میں متعارف نہیں کروایا گیا، اور یہ فیچر ہے وائس کمانڈ، جسے آئی-ٹاک کا نام دیا گيا ہے۔

اس خصوصی فیچر کے ذریعے آپ اپنی 580 پرو میں کئی فیچرز اور آپشنز کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ ان آپشنز کی تفصیلات ہیں کہ جنہیں آپ زبردست آئی-ٹاک فیچر سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔

گلوری 580 پرو میں میڈیا کمانڈ:

اس فیچر کے ذریعے آپ مختلف میڈیا آپشنز کو کنٹرول کر سکتے ہیں جن میں میوزک آن اور آف کرنا بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنی گاڑی کو گیلری کھولنے اور بند کرنے، وڈیوز چلانے یا روکنے، میوزک کو روکنے/دوبارہ چلانے کا کہہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ آڈیو اور وڈیو کی آواز بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔ اس سے آپ کی توجہ ڈرائیونگ پر رہے گی اور آپ کو اپنے ہاتھوں سے ان فیچرز کو ہینڈل کرنے کی پریشانی نہیں ہوگی، یعنی یہ فیچر آپ کے سفر کو مزید محفوظ بنا رہا ہے۔

گاڑی کا مالک آئی-ٹاک سسٹم کے ذریعے فون کالز کو ریسیو یا رجیکٹ بھی کر سکتا ہے، جو واقعی بہت زبردست آپشن ہے۔

ریڈیو کنٹرول:

اس وائس کمانڈ کے ذریعے آپ اپنے گلوری 580 پرو کے ریڈیو اسٹیشنز بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔ آپ اگلے یا پچھلے اسٹیشن میں جا سکتے ہیں، ایف ایم/اے ایم میں سوئچ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اس فیچر سے AUX میوزک بھی پلے کر سکتے ہیں۔

کار فیچرز کنٹرول:

آئی-ٹاک آپ کو گاڑی کے دوسرے فیچرز کنٹرول کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ایک مالک کی حیثیت سے آپ گاڑی سے AC کی شدت کو بڑھانے/کم کرنے کا کہہ سکتے ہیں، فین کی اسپیڈ بڑھانے یا کم کرنے کا بھی اور وڈیو ریکارڈ شروع کرنے کا بھی۔ اس کے علاوہ آپ پینورامک سن رُوف کھولنے، گاڑیوں کی کھڑکیاں کھولنے اور وائس اسسٹنٹ کی جانب سوئچ کرنے کا حکم بھی دے سکتے ہیں۔

گلوری 580 پرو میں کنیکٹیوٹی اور GPS:

مالک وائس کمانڈ کے ذریعے بلوٹوتھ کو کھول یا بند کر سکتا ہے، ساتھ ہی راستہ پتہ چلانے کے لیے GPS کو بھی کھولا اور بند کیا جا سکتا ہے۔