بھارت: اوبر رائیڈ بُک کرنے پر صارف کو 25 کروڑ روپے کا بل موصول

ذرا تصور کریں کہ آپ آن لائن رائیڈ سروس اوبر پر 200 روپے میں آٹو سواری بُک کرتے ہیں اور اس دوران ایک بہت سے حیران کن چیز دیکھنے کو ملتی ہے کہ آپ کو اس سواری کے کرائے کا بل 25 کروڑ روپے موصول ہوتا ہے۔ بھارت میں نوئیڈا کے رہنے والے دیپک ٹینگوریا کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا، جب اس نے اوبر انڈیا کے ذریعے آٹو سواری بک کی۔

صبح کے وقت دیپک نے اپنے سفر کے لیے صرف 200 روپے میں ایک آٹو سواری بُک کی۔ تاہم، اپنی منزل پر پہنچنے پر وہ اپنی Uber ایپ پر 25 کروڑ کا موصول کرتا ہے۔ دیپک اتنی بڑی رقم دیکھ کر حیران رہ گیا حالانکہ ابھی رائیڈ ختم نہیں ہوئی تھی۔

دیپک کے قریبی دوست اشیش مشرا نے اس معاملے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا سائیٹ ٹوئٹر پر ڈال دی جو چند دنوں میں ہی وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں دیپک کو حد سے زیادہ آنے والے بِل پر بحث کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

دیپک کا کہنا تھا کہ انھیں ویٹنگ چارجز کی مد میں اتنا بَل بھیجا گیا ہے جبکہ یہاں ویٹنگ چارجز کا اطلاق نہیں ہونا چاہیے تھا کیونکہ ڈرائیور کو اس کا انتظار نہیں کرنا پڑتا تھا۔

اس کے علاوہ دیپک کے دوست آشیش مشرا نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے کہا کہ اگر چاند کے سفر کیلئے بھی بُکنگ کروائی جائے تو اس پر بھی اتنا کرایہ نہیں بنتا جتنا بل مجھے بھیجا گیا ہے۔

دیپک کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اوبر انڈیا کی کسٹمر سپورٹ ٹیم نے معافی نامہ جاری کیا اور دیپک کو یقین دلایا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ٹوئٹر ایکس پر ویڈیو کے جواب میں کہا گیا ہے کہ وہ اس مسئلے کو دیکھ رہے ہیں اور جلد ہی ایک اپ ڈیٹ فراہم کریں گے۔

Exit mobile version