انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی 2024 آج سے شروع، شیڈول جاری

19 ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی 2024 آج سے شروع ہو رہی ہے۔ ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب (TDCP) کی جانب سے پیش کردہ جنوبی ایشیا کی یہ سب سے بڑی ڈیزرٹ ریس 25 فروری 2024 (اتوار) تک جاری رہے گی۔ ان چھ دنوں کے دوران مختلف تقریبات، تقاریب اور ریس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ریلی کا تفصیلی شیڈول یہ ہے:

چولستان ڈیزرٹ ریلی 2023

گزشتہ سال 500 سے زائد ڈرائیوروں نے، جن میں غیر ملکی بھی شامل تھے، 500 کلومیٹر طویل ٹریک کو مکمل کرتے ہوئے ریس میں حصہ لیا۔ فیصل شادی خیل نے پچھلے سال پری پیئرڈ اے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی۔ اس دوران راشدہ سلطان کو ویمن پری پیئرڈ کیٹیگری کا فاتح قرار دیا گیا۔ گزشتہ کئی سالوں کی طرح اس سال کی ریلی بھی دلچسپ اور تفریحی ہونے کی امید ہے کیونکہ تجربہ کار، نئے اور غیر ملکی ڈرائیور صحرا میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے۔ لہذا، ہم ان تمام ڈرائیوروں کے لیے نیک خواہشات کا ظہار کرتے ہیں جو اس ریس میں حصہ لے رہے ہیں۔

چولستان ڈیزرٹ ریلی 2024 کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ آپ کے خیال میں اس سال کون فاتح ہوگا؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Exit mobile version