کیا ہیونڈائی ٹوسان کا بَیس ویرینٹ لانچ کر رہا ہے؟

0 15,581

یہ افواہیں بہت تیزی سے گردش کر رہی ہیں کہ ہیونڈائی پاکستان میں ٹوسان کا بَیس ویرینٹ لانچ کرنے کے لیے تیار ہے۔ یہ متوقع ریلیز کِیا اسپورٹیج کا مقابلہ کرے گی، جسے الفا اسپورٹیج بھی کہا جاتا ہے۔ حالانکہ ابھی تک کمپنی کی جانب سے کوئی آفیشل بیان جاری نہیں ہوا، لیکن ہمارے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہر ڈیلرشپ کو ابتداء میں ایک گاڑی دی جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ “کمپنی یہ قدم مارکیٹ رسپانس کا اندازہ لگانے کے لیے اٹھا رہی ہے۔”

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ہیونڈائی پاکستان دیکھنا چاہتا ہے کہ لوگ اس نئے ویرینٹ کو بک کرواتے ہیں یا نہیں۔ اس کے بعد ہی کمپنی اس کی ٹیسٹ لانچ کا فیصلہ کرے گی۔

ٹوسان کے ابتدائی ویرینٹس میں فرق:

ہماری معلومات کے مطابق کار فرنٹ ویل ڈرائیو (FWD) ہوگی، جبکہ اس کی 6-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن اسی 2000cc انجن کے ساتھ ہوگی۔ اس کے علاوہ یہ ویرینٹ پینورامک ویو کے ساتھ نہیں ہوگی، لیکن کمپنی ایک کروم فرنٹ گرِل لگائے گی۔

کار مینوئل کلائمٹ کنٹرول، روایتی لیور-ٹائپ ہینڈبریک، فیبرک سیٹس، بیسک ہیڈ یونٹ کے ساتھ ہوگی۔ البتہ ویرینٹ میں مبینہ طور پر 17 انچ کے الائے رمز ضرور ہوں گے۔

ٹوسان کے بَیس ویرینٹ کی متوقع قیمت:

ہماری معلومات کے مطابق ہیونڈائی یہ بَیس ویرنٹ تقریباً 45 لاکھ روپے کی قیمت پر لانچ کرے گا۔

کیا یہ صحیح قدم ہے؟

یہاں جو سب سے بڑا سوال پیدا ہوتا ہے وہ یہ ہے کہ یہ ہیونڈائی پاکستان کا درست قدم ہے  یا نہیں۔ یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ کمپنی موجودہ ویرینٹس مئی-جون 2021ء تک ڈلیور کرے گی۔  اگر ہم موجودہ مارکیٹ کا جائزہ لیں، خصوصاً مقابلے پر موجود کِیا اسپورٹیج کے حوالے سے، تو یہ کافی وقت ہے۔ کیا کمپنی اس گاڑی کے آرڈر، مینوفیکچرنگ اور ڈلیوری کو سنبھال پائے گی؟

یہ کمپنی کے لیے بہت اہم ہے اور یہ پاکستان میں ٹوسان کے بَیس ویرینٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اس لیے ہیونڈائی پاکستان کو ایک بہت اہم فیصلہ لینا ہے۔

اگر آپ نئی ہیونڈائیٹوسان خریدنا چاہتے ہیں تو پاک ویلز کے نیو کارز سیکشن میں جائیں۔

Base Variant Features

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.