کیا پاکستان کو 2021 میں نئی سوزوکی سوئفٹ ملنے والی ہے؟

0 17,100

تو خبریں یہ ہیں کہ اس سال لوکل مارکیٹ میں نئی سوزوکی سوئفٹ آنے والی ہے۔ یہ خبریں ہیچ بیک کے پرانے ماڈل کے خاتمے کی خبروں کے ساتھ سامنے آئی ہیں۔ اگست 2020 میں ہم نے بتایا تھا کہ پاک سوزوکی نے اگست 2021 میں 1300cc کار کے اس 11 سال پرانے ماڈل کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نوٹیفکیشن میں کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اگست 2020 سے اگست 2021 کے تک سوئفٹ کے 2,432 یونٹس بنائے گا۔

پاک سوزوکی کی پرانی پروڈکشن تفصیلات:

اس کے علاوہ پاک سوزوکی نے 2021 کے لیے کار کی پروڈکشن کی مکمل تفصیلات دی ہیں جیسا کہ کمپنی رواں سال اگست تک 668 عدد DLX NAV ویرینٹس اور 2423 عدد NAV ویرینٹس بنائے گی۔

نئی سوزوکی سوئفٹ کب متوقع ہے؟

خبروں اور ذرائع کے مطابق کمپنی 2021 کی دوسری سہ ماہی میں سوزوکی سوئفٹ کا نیا ماڈل لانچ کرے گی۔ اس لیے لانچ اتنا زیادہ دُور نہیں ہے۔ اس کے علاوہ کار سال کے اختتام تک فروخت کے لیے دستیاب ہوگی، تو ہیچ بیک پسند کرنے والو! خوش ہو جاؤ!

خبریں مزید کہتی ہیں کہ سوزوکی پاکستان میں سوئفٹ کی چوتھی جنریشن لانچ کرے گا۔ یہ جنریشن 2016 میں جاپان میں لانچ کی گئی تھی۔ جنریشن کو 2020 میں کچھ ظاہری تبدیلیوں کے بعد فیس لفٹ ملا تھا۔ البتہ یہ معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کو فیس لفٹ سے پہلے والی گاڑی ہی ملے گی۔

متوقع فیچرز اور تفصیلات:

اس آنے والی کار کے حوالے سے آفیشل فیچرز اور تفصیلات پر بہت کم معلومات موجود ہیں۔ البتہ یہ متوقع ہے کہ 1.2L کا 4-سلنڈر K12M نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن ہوگا جو 5-اسپیڈ مینوئل اور 5-اسپیڈ AGS ٹرانسمیشن ہوگی۔ یہ انجن 82hp اور 113Nm ٹارک پیدا کرے گا۔

تو نئی سوئفٹ واقعی آ رہی ہے، بس گاڑی کے فیچرز اور تفصیلات کی ابھی تک تصدیق نہیں ہو سکی۔ ہمیں امید ہے کہ یہ پاک سوزوکی کے لیے ایک منافع بخش کار ہوگی۔ ہمیں یہ بھی امید ہے کہ پاک سوزوکی اس نئی ہیچ بیک میں جدید آپشنز لائے گی خاص طور پر سیفٹی فیچرز۔

تو نئی سوزوکی سوئفٹ سے آپ کی کیا امیدیں ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے دیجیے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.