کیا پنجاب حکومت نیا ٹرانسپورٹ سسٹم لانچ کرنے جا رہی ہے؟

0 8,582

رواں ہفتے کے اوائل میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت ایک اجلاس ہوا جس میں نئے ٹرانسپورٹ سسٹم کو شروع کرنے کی سفارشات پر غور کیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت اس نظام کو مختلف شہروں میں شروع کرنے پر غور کر رہی ہے۔ مزید برآں حکام نے اورنج لائن ٹرین کا کرایہ فاصلے کے مطابق طے کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس کے دوران یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹیکنالوجی پر مبنی جدید ترین بس سسٹم کے تحت آغاز میں لاہور، فیصل آباد اور بہاولپور میں ماحول دوست الیکٹرک بسیں شروع کی جائیں گی۔ حکومت نے پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی کو صوبے کے دور دراز علاقوں تک بڑھانے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جوان بخت، وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی، سیکرٹری ٹرانسپورٹ، سیکرٹری خزانہ اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

پنجاب حکومت کا ایکشن پلان

اس سے قبل ماہ جون میں پنجاب حکومت نے لاہور میں میٹرو بسوں کو نئی بسوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 64 نئی میٹرو بسیں لاہور آرہی تھیں اور 19 کراچی پورٹ پر پہلے ہی پہنچ چکی تھیں۔ یہ 19 بسیں کسٹم کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد لاہور پہنچیں۔

گزشتہ سال پنجاب حکومت نے لاہور میٹرو بس سسٹم کے 27 کلومیٹر لمبے ٹریک پر کام کرنے والی 64 بسوں کو تبدیل کرنے کے لیے VEDA ٹرانزٹ سلوشنز اور مقامی بینکوں کے ایک گروپ کے ساتھ معاہدہ کیا۔ رپورٹس کے مطابق بینک آف پنجاب اس معاہدے کا کلیدی مشیر اور منتظم تھا۔

ڈائریکٹر ویڈا محمد عمار خان اور انویسٹمنٹ بینک آف پنجاب کے سربراہ رضوان حمید نے معاہدے پر دستخط  کیے۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب میں وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے بھی شرکت کی۔ دستخط شدہ معاہدے کے مطابق 19 نئی بسوں کی پہلی کھیپ کراچی بندرگاہ تک پہنچ گئی ہے۔

2013 میں لاہور میں میٹرو بسوں کے آغاز کے بعد سے عوام کو اس سروس کا شوق بڑھ گیا ہے اور ایسا کیوں نہ ہو؟ یہ ایک آسان، آرام دہ اور سستی ٹرانسپورٹ سروس ہے۔ آپ صرف 30 روپے میں لاہور کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک جا سکتے ہیں۔ میٹرو بس سروس طلباء، کارکنوں اور فیمیلیز کیلئے بھی ایک اچھی سہولت ہے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.