کِیا کار ڈلیوریز بھی تاخیر کا شکار۔۔۔ وجہ جانئیے

0 3,739

سوزوکی، ایم جی، پرنس- ڈی ایف ایس کے اور چنگان کے بعد کِیا لکی موٹرز کی جانب سے بھی گاڑیوں کی ڈلیوری میں تاخیر دیکھنے میں آرہی ہے۔ کمپنی نے اس مسئلے بارے سوشل میڈیا پر بھی بات کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کِیا کار کی ڈلیوریز میں تاخیر کی وجہ بیان کی گئی۔

کمپنی افیشلز کا کہنا تھا کہ “ہم شفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ  انتظار کرنا اب بہت مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ تاہم ہم اس تکلیف کیلئے معذرت خواہ ہیں”۔

KIA Official Notice for late car deliveries

کمپنی کی جانب سے آویزاں کیے جانے والے آفیشل نوٹس میں کیا گیا ہے کہ سپلائی چین سے متعلقہ مسائل کے باعث کِیا کار کی ڈلیوریز تاخیر کا شکار ہیں۔ دریں اثنا، کمپنی امید کرتی ہے کہ آنے والے چند ماہ میں نہ صرف حالات بہتر ہوں گے بلکہ کار ڈلیوریز میں تاخیر کی تلافی بھی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ نوٹس میں اس بات کو تفصیل سے بیان نہیں کیا گیا کہ اس تاخیر کی کس طرح تلافی کی جائے گی۔

عالمی وبا کووڈ 19 کے آٹو انڈسٹری پر اثرات

عالمی وبا کووڈ 19 کے پھیلاؤ نے دنیا بھر کی صنعتوں کو شدید متاثر کیا ہے جبکہ آٹو انڈسٹری بری طرح متاثر ہونے والی صنعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔

گلوبل سیمی کنڈکٹر چپس کا بحران، ٹائرز کی کمی، کنٹینرز اور آٹو پارٹس کی قیمتوں میں اضافے نے آٹو انڈسٹری کو معذور کر کے رکھ دیا یے۔

دوسری جانب ٹیسلا، ٹویوٹا، واکس ویگن، جنرل موٹرز، ہنڈا اور فورڈ جیسی بین الاقوامی آٹو کمپنیز کی جانب سے گاڑیوں کی پیداوارکو نہ صرف روک دیا گیا ہے بلکہ کم بھی کردیا گیا ہے۔ اسی طرح پاکستان میں کار مینوفئیکچررز کو بھی انہی مسائل کا سامنا ہے۔

پاکستان میں کام کرنے والی آٹو مینوفیکچرنگ کمپنیز کار ڈلیوریز میں تاخیر کا سامنا کرنے والے صارفین کی مشکل اور انتظار کو کم کرنے کیلئے ذمہ دارانہ اقدامات کا مظاہرہ کر رہی ہیں۔ کمپنیز صبرکا مظاہرہ کرنے پر نہ صرف صارفین کی معترف نظر آتی ہیں بلکہ کمپنی کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسائل سے نمٹنے کیلئے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے جبکہ انھیں ان مسائل سے نبردآزما ہونے کے لیے صارفین کی سپورٹ کی بھی سخت ضرورت ہے۔

ہم امید کرتے ہیں کہ آٹوموٹیو انڈسٹری اور لوکل مینوفیکچررز کیلئے چیزیں جلد بہتر ہوں، آٹو کمپنیز زیادہ سے زیادہ گاڑیاں بنائیں اور گاڑیوں کی پیداوار کے علاوہ ان کی ڈلیوریز بھی وقت پر سر انجام پائیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.