کِیا نے دیوان موٹرز کے ساتھ معاہدے پر وضاحت جاری کر دی

0 302

کِیا کارپوریشن نے دیوان فاروق موٹرز لمیٹڈ (DFML) کے ساتھ اپنے معاہدے کی وضاحت کی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق لکی موٹر کارپوریشن (LMC) دونوں فریقوں کے درمیان طے پانے والے تکنیکی تعاون اور KD سپلائی کے معاہدے کے مطابق پاکستان میں کِیا کاروں اور ایس یو ویز کی تیاری، پروڈکشن، مارکیٹ دسٹری بیوٹ اور سیل کے لیے کِیا کا خصوصی لائسنس یافتہ ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ہم مزید واضح کرتے ہیں کہ حال ہی میں کِیا کے “سپیشل وہیکل ڈویژن” اور DFML کی طرف سے اور ان کے درمیان دستخط کیے گئے ایک معاہدے کو صرف خاص مقصد کی کمرشل گاڑیوں بشمول PU (Bongo) تک محدود کیا گیا ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب تک کِیا اور  لکی موٹرز کے درمیان معاہدہ ہے DFML کو پاکستان میں کسی بھی دوسری Kia کاروں اور SUV کو بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی مستقبل میں ہوگی۔

کِیا  کارپوریشن نے مزید کہا ہے کہ ہم واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ لکی موٹرز کارپوریشن پاکستان میں کِیا گاڑیوں اور SUVs کے لیے ایک قابل اعتماد طویل مدتی خصوصی CKD پارٹنر ہے۔ کمپنی نے مزید کہا کہ وہ LMC کی پاکستان میں Kia برانڈ کو کامیاب بنانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تسلیم کرتی ہے اور ان کی تعریف کرتی ہے۔

Dewan Motors

دیوان فاروق موٹرز اور کِیا کا معاہدہ

اس ہفتے کے شروع میں دیوان فاروق موٹرز نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پاکستان میں اپنی گاڑیاں اسمبل کرنے کے لیے جنوبی کوریا کی آٹوموبائل کمپنی کِیا موٹرز کے ساتھ ٹیکنالوجی لائسنس کا معاہدہ (TLA) کیا ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں دیوان موٹرز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہم آپ کو مطلع کرتے ہیں کہ دیوان موٹرز لمیٹڈ نے کِیا کارپوریشن، ریپبلک آف کوریا کے ساتھ گاڑیوں کی تیاری کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

پاک ویلز سے بات کرتے ہوئے دیوان فاروق موٹر کے سیکرٹری محمد حنیف جرمن نے معاہدے کی تصدیق کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں کِیا کی لائٹ کمرشل گاڑیاں تیار اور اسمبل کریں گے۔ کِیا کے ساتھ ممکنہ تنازعات کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ہم فی الحال ہیچ بیک اور کراس اوور ایس یو وی سیگمنٹ میں داخل نہیں ہوں گے۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.