کِیا اسپورٹیج اے ڈبلیو ڈی: ایک ماہر کا ریویو

0 1,437

P

پاک ویلز آپ کے لیے کِیا اسپورٹیج کے AWD ویرینٹ کا ایک ایکسپرٹ ریویو لایا ہے۔ یہ آل وِیل ڈرائیو (AWD) گاڑی 2019ء میں پاکستان میں پیش کی گئی کِیا لکی موٹرز کی پہلی SUV تھی۔ اس سے پہلے ہم نے اس گاڑی کے امپورٹڈ، جسے CBU بھی کہتے ہیں، ویرینٹ کا یوزر ریویو بھی کیا تھا، لیکن آج ہم اس کے CKD یعنی مقامی طور پر اسمبل ہونے والے یونٹ کا ریویو کر رہے ہیں۔

پاک ویلز ہمیشہ کار کی پرفارمنس اور اس کا جامع تجربہ اٹھانے کے بعد آپ کو ایکسپرٹ ریویو دینے کی کوشش کرتا ہے۔ ہم نے اس کار کو 10,000 کلومیٹرز چلایا ہے اور ہمارے خیال میں یہ ایکسپرٹ ریویو دینے کا بہترین وقت ہے۔

کِیا پاکستان میں 2000ء کی دہائی میں موجود تھا۔ جب اس نے ملک میں دوبارہ انٹری دی تو کئی صارفین نے سوال اٹھائے کہ کیا اس بار یہ جم پائے گا۔ پاک ویلز سمجھتا ہے کہ کِیا نے لکی موٹرز کے ساتھ شراکت داری پر دستخط کیے ہیں، جو پاکستان کے مضبوط ترین بزنس گروپوں میں سے ایک ہے، اس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ اس مرتبہ کِیا جمے گا۔

کِیا اسپورٹیج AWD کا ایکسٹیریئر:

اگر آپ اس کے فرنٹ کو دیکھیں تو آپ کو پتہ چلے گا کہ فرنٹ ٹائیگر گرِل کمپنی کے ڈیزائن فلسفے میں بہت اہمیت رکھتی ہے۔ کمپنی نے ویسی ہی، لیکن ذرا چھوٹی، گرل اپنی ہیچ بیک پکانٹو میں بھی لگائی ہے۔ فرنٹ پر اس کار میں کافی کروم ورک موجود ہے اور چمکدار کالے رنگ کے مٹیریل کا استعمال کیا گیا ہے، جو فوگ لیمپس اور روف ریلز سمیت گاڑی کے مختلف پارٹس میں موجود ہے۔

اس کے علاوہ کار LED لائٹس کے ساتھ DRL لیمپس اور خوبصورت انڈی کیٹرز رکھتی ہے۔ آپ اس کار کے فرنٹ پر سینسرزاور فوگ لیمپس بھی دیکھ سکتے ہیں۔

سائیڈ پروفائل:

اس کار کی سائیڈ پر جو چیز آپ کو سب سے پہلے نظر آئے گی وہ AWD مونوگرام اور 18 انچ کے کروم الائے رِمز ہیں۔ کمپنی نے کورین ٹائرز Kumho استعمال کیے ہیں۔ یہ ٹائرز جنوبی کوریا میں بہت مقبول ہیں۔ سائیڈ ویو مررز خوبصورت LED سائیڈ انڈی کیٹرز کے ساتھ retractable بھی ہیں۔

اس کے علاوہ یہ کار کی لیس انٹری بٹنوں کےساتھ کروم ہینڈلز رکھتی ہے۔ گاڑی کی پوری آؤٹ لائن کالے رنگ کی ہے، جو گاڑی کے مجموعی لُک کو بہتر بناتی ہے۔

ریئر سائیڈ:

یہ کار خوبصورت ریئر LED بریک لائٹس رکھتی ہے جو رات کے وقت کمال کی لگتی ہیں۔ اس کے علاوہ کمپنی نے اس میں روف ماؤنٹڈ بریک لائٹس، شارک فِن انٹینا اور روف اسپوائلر بھی لگایا ہے۔ چمکدار کالے رنگ کا مٹیریل اور کروم پچھلے حصے کو بہت ایگزیکٹو اور اسپورٹی قسم کا لُک دیتا ہے۔

اس کے علاوہ کار میں ریورس کیمرا، پارکنگ سینسر، وائپر اور ڈفیوزر بمپرز ہیں۔ مجموعی طور پر گاڑی بہت اسپورٹی لُک رکھتی ہے، اور یہ پورشَ Cayenne کا چھوٹا ورژن لگتی ہے۔

انٹیریئر:

انٹیریئر کئی فیچرز اور خصوصیات رکھتا ہے، لیکن ہمارے خیال میں کار کی اسٹائلنگ ایک جنریشن پیچھے ہے۔ اس کار کا سب سے نمایاں حصہ پینورامک سن رُوف ہے، جو اسپورٹیج کی اہم سیلنگ پوائنٹ ہے۔ اس کے علاوہ یہ ریڈنگ لیمپ، ایک سن گلاسز ہولڈر، ایک آٹو ڈِمنگ ریئر ویو مرر اور رین سینسرز رکھتی ہے۔

اس کے علاوہ کار میں ریورس کیمرا، پارکنگ سینسر، وائپر اور ڈفیوزر بمپرز ہیں۔ مجموعی طور پر گاڑی بہت اسپورٹی لُک رکھتی ہے، اور یہ پورشَ Cayenne کا چھوٹا ورژن لگتی ہے۔

ا

اس کے علاوہ کئی صارفین نے شکایت کی ہے کہ ایپل کار پلے صحیح سے کام نہیں کرتا۔ ہماری تحقیق کے مطابق بیرونِ ملک رجسٹرڈ اکاؤنٹس رکھنے والے آئی فون صحیح کام کرتے ہیں، جبکہ لوکل فونز کبھی کبھی مسئلہ کرتے ہیں۔

اس کے علاوہ اس کار کا اسپیکر ساؤنڈ شاندار ہے۔

AC کی پرفارمنس:

اس ڈوئل کلائمٹ AC کی پرفارمنس بہترین ہے، پاکستان میں پڑنے والی گرمی کے حساب سے بھی۔ اس کا تھرو بھی اچھا ہے، یہاں تک کہ پیچھے بیٹھنے والے مسافروں کے لیے بھی۔ پچھلی سیٹوں میں مناسب کولنگ کے لیے وینٹس موجود ہیں۔ ہم نے ایک مسئلہ محسوس کیا کہ جب ہم گاڑی کو فلور کرتے ہیں تو AC ایک لمحے کے لیے کام بند کر دیتا ہے، یہاں تک کہ دوبارہ طاقت پکڑے۔

سینٹرل کونسول:

سینٹرل کونسول میں ایک USB پورٹ، سگریٹ لائٹر اور ایک 12v چارجر سلاٹ ہے۔ کونسول کے نچلے حصے میں غیر روایتی شکل کا گیئر لیور ہے۔ کار 6-اسپیڈ ٹپ ٹرونک ٹرانسمیشن رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں پارکنگ بریک، پارکنگ سینسر، ڈاؤن ہل اسسٹ، ہینڈ بریک آٹو ہولڈ اور موڈ سلیکٹ بٹن ہیں۔ آپ کونسول سے ایکو، اسپورٹ اور نارمل موڈ سلیکٹ کر سکتے ہیں۔

سٹنگ اور سیٹوں کی کوالٹی:

یہ کار نفیس dotted چمڑے کے ساتھ آتی ہے، جو اسےبیٹھنے کے لیے بہت آرام دہ گاڑی بناتا ہے۔ دونوں فرنٹ سیٹیں الیکٹرک ہیں، معمولی سے فرق کے ساتھ کیونکہ ڈرائیونگ سیٹ میں لمبر سپورٹ بھی ہے۔ پچھلی سیٹوں پر جانے اور نکلنا بھی بہت آسان ہے، اور کافی لیگ اور ہیڈ اسپیس بھی موجود ہے۔ بیک سیٹس میں ہیڈ ریسٹس بھی ہیں اور آپ زیادہ آرام دہ لمبے سفر کے لیے انہیں جھکا بھی سکتے ہیں۔

لمبے سفر پر چار افراد اس گاڑی میں آسانی سے سفر کر سکتے ہیں، جبکہ شہر کے اندر پانچ افراد بیٹھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پچھلی سیٹوں میں چائلڈ سیٹ لگانے کے لیے پوائنٹس، 12v چارجر اور USB سلاٹس بھی ہیں۔ پچھلے حصے میں ریڈنگ لائٹس اور کپڑے لٹکانے کے لیے ہُکس بھی موجود ہیں۔

کِیا اسپورٹیج AWD کی ڈِگی کی گنجائش:

آپ ایک پُش بٹن کے ساتھ کار کی ڈِگی کھول سکتے ہیں۔ اس کی ڈِگی میں کافی گنجائش ہے، اور آپ پچھلی سیٹیں فولڈ کرکے اس میں مزید اضافہ بھی کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں ڈِگی کے نیچے اسپیئر ویل کی جگہ بھی ہے۔

ڈرائیونگ کا تجربہ:

یہ کار ایک پُش اسٹارٹ بٹن رکھتی ہے اور اس میں 2000cc کا پٹرول انجن ہے جو 6-اسپیڈ ٹپ ٹرونک گیئر باکس کے ساتھ کام کرتا ہے۔ ایک چیز جو پاک ویلز نے محسوس کی وہ یہ کہ اس گاڑی کا پک اتنا اچھا نہیں ہے۔ البتہ گاڑی کی ڈرائیونگ بہت ہموار ہے، سسپنشن بہت عمدہ ہے اور آپ کو سڑکوں پر موجود گڑھے محسوس نہیں ہوتے۔

اپنے قارئین کو ایک اہم پہلو کے بارے میں بتاتے چلیں کہ کمپنی نے یہ گاڑی آف روڈ کے لیے نہیں بنائی۔ کچھ صارفین سمجھتے ہیں کہ یہ مکمل SUV ہے، لیکن یہ ٹویوٹا گرینڈ سے صرف انچ اونچی ہے۔ البتہ کم اونچائی نے اس گاڑی کی stability کو بڑھایا ہے۔

کِیا اسپورٹیج AWD کی سیفٹی اور بریکس:

ہم سمجھتے ہیں کہ بریکس کی پرفارمنس اور بہتر ہو سکتی تھی۔ اگر ہم سیفٹی فیچرز پر آئیں تو کیا اسپورٹیج AWD میں دو ایئربیگز ہیں جبکہ انٹرنیشنل ماڈل کی کیا اسپورٹیج میں زیادہ ہوتے ہیں۔

کِیا اسپورٹیج AWD کا فیول ایوریج:

ہمارے تجزیے کے مطابق کار کا شہر کے اندر فیول ایوریج 8 سے 9 کلومیٹرز فی لیٹرہے جبکہ یہ لمبے روٹ پر 10 سے 10.5 کلومیٹرز فی لیٹر دیتی ہے۔ اگر ہم کِیا اسپورٹیج فرنٹ ویل ڈرائیو سے مقابلہ کریں تو FWD شہر کے اندر 9 سے 10 کلومیٹرز فی لیٹر اور لمبے روٹ پر 11 سے 11.5 کلومیٹرز کا ایوریج دیتی ہے۔

کِیا اسپورٹیج AWD کی معلوم خامیاں:

جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے کہ کِیا اسپورٹیج AWD میں پہلی بڑی خامی اس کے بریکس ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرا مسئلہ اس کی ہیڈلائٹس کا ہے۔ چند صارفین نے ہیڈلائٹس کے اندر نمی کی شکایت کی ہے، لیکن کِیا نے اس کا کوئی مستقل حل نہیں دیا۔ کِیا ڈیلرشپس اس مسئلے کے حل کے لیے صارفین کو گاڑی دھوپ میں پارک کرنے کے مشورے دے رہی ہیں۔

مارکیٹ میں کمپٹیشن:

کِیا اسپورٹیج نے لوکل مارکیٹ کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ ویسے یہ پچھلے ڈیڑھ سال میں پاکستان کی مارکیٹ میں موجود واحد ایسی SUV تھی۔ البتہ ہیونڈائی نے مقابلے کے لیے ٹکسن پیش کر دی ہے، اور اب اسپورٹیج اور اس کی سیلز کا حقیقی امتحان شروع ہو چکا ہے۔

کِیا اسپورٹیج AWD کے پارٹس کی دستیابی:

کسی کار کی کامیابی کی بنیادی وجہ کمپنی کا سروس نیٹ ورک، پارٹس کی دستیابی اور قیمت ہیں۔ کِیا نے سروس کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ملک بھر میں اپنی ڈیلرشپس بنائی ہیں، جبکہ اب پارٹس بھی لوکل مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔ البتہ اس کے پارٹس کی قیمت ذرا زیادہ ہے؛ مثلاً ایک ہیڈلائٹ کی قیمت 1 لاکھ روپے ہے، جبکہ بیک لائٹ تقریباً 90 ہزار روپے کی ہے۔ دو سے تین سال میں یہ پہلو پاکستان میں کِیا اسپورٹیج کی ری سیل ویلیو کا فیصلہ کرے گا۔

وڈیو یہاں دیکھیں:

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.