کِیا سٹونک بمقابہ MG ZS – تفصیلی موازنہ
کِیا سٹونک کی لانچ نے گاڑیوں کے شوقین افراد میں ایک جوش پیدا کر رکھا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہم نے کِیا سٹونک کا دوسری گاڑیوں کے ساتھ موازنے کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم کِیا سٹونک کا موازنہ MG ZS کے ساتھ کرنے جا رہے ہیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کِیا موٹرز کیجانب سے پاکستان میں لانچ کی جانے والی کِیا سٹونک کے فیچرز نہیں بتائے گئے۔ تاہم، یہ فیچرز عالمی سطح پر پائے جانے والی کِیا سٹونک کے ٹاپ ویرینٹ کے فیچرز ہیں۔
سیگمنٹ اور باڈی ٹائپ
دونوں گاڑیاں کراس اوور ایس یو وی باڈی ٹائپ کے ساتھ بی سیگمنٹ سب کومپیکٹ ہیں۔
پیمائش
کِیا سٹونک کی لمبائی 4140 ملی میٹر، چوڑائی 1760 ملی میٹر، اونچائی 1520 ملی میٹر اور ویل یس 2580 ملی میٹر ہے۔ دوسری جانب ایم جی ZS کی لمبائی 4314 ملی میٹر، چوڑائی 1809 ملی میٹر، اونچائی 1611 ملی میٹر جبکہ ویل بیس 2585 ملی میٹر ہے۔ دونوں گاڑیوں کی گراؤنڈ کلئیرنس کا موازنہ کیا جائے تو سٹونک کی ویل بیس 183 ملی میٹر جبکہ ZS کی 164 ملی میٹر ہے۔
انجن اور ٹرانسمشن
توقع کی جاتی ہے کہ پاکستان میں لانچ کی جانے والی سٹونک میں 1400 سی سی MPI انجن دیا جائے گا جو 100 ہارس پاور اور 133Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ZS میں 1500 سی سی NSE Plus انجن دیا گیا ہے جو کہ 112 ہارس پاور اور 150Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہاں ZS سٹون سے بہتر نظر آتی ہے۔
ایکسٹیرئیر
کراس اوور کِیا سٹونک میں متوقع طور پر بائی فنکشن پروجیکشن ہیلوجن ہیڈلائٹس دیکھنے کو مل سکتی ہیں جبکہ یارس میں 4 بیم ہیلوجن ہیڈلائٹس دی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ گاڑی میں 4 سٹرپ ایل ای ڈی DRLs اور ہیلوجن فوگ لیمپس دئیے جائیں گے جبکہ ZS میں London Eye ایل ای ڈی DRLs اور ہیلوجن فوگ لیمپس دئیے گئے ہیں۔
سٹونک میں 16 انچ الائے ویلز دئیے جائیں گے جبکہ یارس 15 انچ الائے ویلز دیکھنے کو ملتے ہیں۔
انٹیرئیر
سٹونک میں متوقع طور پر سٹونک میں 4.2 انچ ایل سی ڈی اور 7 انچ ٹچ سکرین دی جائے گی جبکہ ZS میں سادہ ایل سی ڈی اور 8 انچ ٹچ سکرین دی گئی ہے۔ اسی طرح سٹونک میں فیبرک جبکہ ZS میں لیدر سیٹس دی گئی ہے۔ دونوں گاڑیوں میں 6 وے مینوئل ایڈجسٹمںٹ ڈرائیونگ سیٹس، کی لیس انٹری اور کروز کنٹرول جیسے فیچرز موجود ہیں۔
سٹونک میں آٹو کلائمیٹ کنٹرول جبکہ ZS میں مینوئل کںٹرول دیا گیا ہے۔
سیفٹی
سیفٹی فیچرز کی بات کی جائے تو ZS میں 2 جبکہ ZS میں 4 ائیر بیگز دئیے گئے ہیں۔ دونوں گاڑیوں میں رئیر پارکنگ سینسرز، ٹریکشن کنٹرول، ہِل اسسٹ، سٹیبلٹی کنٹرول، ABS اور EBD، ٹائر پریشرمانیٹررنگ سسٹم جیسے فیچرز دئیے گئے ہیں۔ اس کیٹگری میں دونوں گاڑیاں تقریبا برابر ہیں۔
قیمت
MG ZS کی موجودہ قیمت 4099000 روپے ہے جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ کِیا سٹونک کی قیمت 35 لاکھ سے 40 لاکھ کے درمیان رکھی جائے گی۔ پرائس کیٹگری میں سٹونک ZS سے بہتر نظر آتی ہے۔