گڑھی شاہو چوک پر انڈر پاس اور فلائی اوور بنانے کا اعلان

لاہور کے گڑھی شاہو چوک پر ٹریفک کے مسلسل دباؤ سے نمٹنے کیلئے پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (پی ڈی ڈبلیو پی) نے گڑھی شاہو چوک پر فلائی اوور اور انڈر پاس بنانے کے منصوبے کی منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کیلئے 3951.469 ملین روپے کا بجٹ بھی منظور کر لیا گیا ہے۔ یہ منصوبہ شہر میں انفراسٹرکچر کو بہتر کرنے کے لیے حکومت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ منظوری پنجاب ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 37ویں اجلاس کے دوران دی گئی جس میں چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ (پی اینڈ ڈی) بورڈ افتخار علی ساہو اور سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ مظفر خان سیال سمیت اہم عہدیداران موجود تھے۔

مزید برآں، اجلاس میں کریم مارکیٹ سے موٹروے (M-2) فیز-I، لاہور تک سگنل فری کوریڈور کی تعمیر پر بھی بات کی گئی۔ اس پراجیکٹ کیلئے 2,975.034 ملین روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔

دیگر پروجیکٹس

خیال رہے کہ والٹن روڈ، ڈی ایچ اے اور فیروز پور روڈ کے درمیان اہم راستہ ہے جہاں دن بھر شدید ٹریفک کا سامنا رہتا ہے۔ والٹن روڈ پراجیکٹ کی تکمیل کے ساتھ ہی ٹریفک بہاؤ بہتر ہو گا جس سے ملحقہ سڑکوں پر بوجھ کم ہو گا۔ کمپنیز اور حکام نے اس پراجیکٹ پر تیزی سے کام کو یقینی بنایا ہے۔

اس دوران نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے رات گئے لاہور میں دریائے راوی پل اور شاہدرہ چوک پر جاری تعمیرات کا بھی معائنہ کیا۔

رات کی شفٹ کے دوران جاری کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے اور ڈرِلنگ سے متعلقہ پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے محسن نقوی نے بروقت تکمیل کی اہمیت پر زور دیا، ٹیم کو ہدایت دی کہ وہ کام کو تیز کرے اور 31 جنوری کی ڈیڈلائن تک پراجیکٹ کو مکمک کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے۔

Exit mobile version