محدود مدت کی آفر ختم – کِیا سٹونک کی قیمت میں 733000 روپے اضافہ

کِیا پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی محدود مدت کی آفر ختم ہو گئی ہے، کمپنی نے اپنی سب کومپیکٹ کراس اوور ایس یو وی سٹونک کی قیمت میں 733000 روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔ جس کے بعد گاڑی کی قیمت 4767000 روپے سے بڑھ کر 5550000 روپے ہو چکی ہے۔

خیال رہے کہ کمپنی نے اس سے قبل گاڑی کی قیمت میں 1500000 روپے کمی کا اعلان کیا تھا جس نے آٹوموٹو مارکیٹ میں کافی ہلچل مچا دی تھی۔ گاڑی کی قیمت میں یہ کمی ان لوگوں کے لیے ایک بہت بڑا جھٹکا تھا جنہوں نے سٹونک کو60 لاکھ روپے کی قیمت میں خریدا تھا۔

کِیا سٹونک کی بکنگ

اس سے قبل ایک بیان میں کِیا پاکستان نے اعلان کیا کہ کمپنی کو گاڑی کی قیمت میں محدود مدت کیلئے کمی کی آفر سے زبردست ردعمل ملا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ مانگ ہماری توقع سے زیادہ ہونے کی وجہ سے ہمارے پاس بکنگ کو عارضی طور پر معطل کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا۔

تاہم کِیا سٹونک ای ایکس کی بکنگ دوبارہ کھول دی گئی ہے۔ کمپنی کے مطابق:

یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ آیا صارفین سٹونک کی بڑھتی ہوئی قیمت کے بعد بھی اسے خریدیں گے یا سوزوکی سوئفٹ اس گاڑی کو سخت مقابلہ دے گی کیونکہ سوئفٹ کا ٹاپ ویریئنٹس اب بھی 4719000 روپے میں آتا ہیں۔

سٹونک کی نظر ثانی شدہ قیمت کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ کمنٹس  سیکشن میں ہمیں بتائیں۔

Exit mobile version