آٹو پارٹس بنانے والے ادارے طبّی آلات کی تیاری میں مدد فراہم کرنے کو تیار

1 1,152

حکومت کی مدد اور مختلف اقسام کے طبّی آلات کی تیاری کے لیے پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹوموٹِو پارٹس اینڈ ایکسیسریز مینوفیکچررز (PAAPAM) نے انجینئرنگ ڈیولپمنٹ بورڈ (EDB) کو ایک خط لکھا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اتھارٹی نے مدد کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا ہے اور حکومت کو طبی آلات جیسا کہ وینٹی لیٹرز وغیرہ کی تیاری کے لیے اپنی مینوفیکچرنگ سہولیات اور ساتھ ساتھ تجربہ بھی فراہم کرنے کی پیشکش کی ہے۔ واضح رہے کہ اگر وائرس نے آبادی کے بڑے حصے کو متاثر کیا تو ملک میں موجود وینٹی لیٹرز کافی نہیں ہوں گے۔ 

حکومتِ پاکستان  طبی آلات، خاص طور پر وینٹی لیٹرز،  خرید رہی ہے، اس لیے یہ اتھارٹی کی جانب سے زبردست پیشکش ہوگی۔ 

اتھارٹی نے طبی آلات کی تیاری کے لیے EDB کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ PAAPAM نے ملک میں کروناوائرس کی وباء کو روکنے کے لیے حکومت کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔ 

کروناوائرس چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوا اور اب تک دنیا کے مختلف حصوں میں 4,00,000 افراد کو متاثر کر چکا ہے۔ یہ وائرس اب تک 18,000 سے زیادہ افراد کی موت کا سبب بن چکا ہے۔ ایران، افغانستان، اٹلی، برازیل، جنوبی کوریا، ناروے اور مشرق وسطیٰ کے کچھ علاقوں سمیت دیگر ممالک میں بھی کروناوائرس کے مثبت کیس سامنے آئے ہیں۔ 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.