مقامی سطح پر تیار کردہ پروٹون ساگا CBU یونٹ سے کئی گناہ بہتر

چند ہفتے قبل ہم نے واضح کیا تھا کہ الحاج آٹوموٹیو/ پروٹون پاکستان نے مقامی سطح پر پروٹون ساگا کی تیاری شروع کر دی ہے کیونکہ ملائیشیا سے CKD کٹس آچکی ہیں۔ مزید برآں، گاڑی کی ڈلیوری نومبر کے پہلے ہفتے سے شروع کر دی گئی تھی۔

اس موقع پر پروٹون پاکستان کی جانب سے ایک حیران کن اعلان کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مقامی طور پر تیار شدہ گاڑی میں سی بی یو یونٹس سے زیادہ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔ صارفین کیلئے یہ کافی عجیب بات تھی کیوں کہ عام طور پر کمپنیز جب سی کے ڈی یونٹس تیار کرتی ہے تو اس میں فیچرز کم کیے جاتے ہیں لیکن پروٹون پاکستان نے ایسا نہیں کیا بلکہ فیچرز میں اضافہ کیا ہے۔ لہذا، یہ پروٹون پاکستان کی جانب سے ایک خوش آئند قدم ہے۔

پروٹون ساگا میں دئیے گئے نئے فیچرز

سوشل میڈیا پوسٹ پر کی گئی ایک پوسٹ میں پروٹون پاکستان نے پروٹون ساگا کے سی کے ڈی یونٹ میں تمام نئے فیچرز کی تفصیلات شیئر کی ہیں جو کہ ذیل کیں تفصیل سے درج ہیں۔

جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے کہ مقامی طور پر تیار شدہ پروٹوں ساگا میں نئے فیچر کا اضافہ ایک بہترین اقدام ہے جو دیگر کمپنیوں کو بھی ایسا کرنے پر یقینا مجبور کرے گا۔

اس بارے آپ کا کیا خیال ہے؟ یچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Exit mobile version