مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرک کار Seres 3 لانچ کر دی گئی

کئی ہفتوں کے انتظار کے بعد ریگل آٹوموبائل نے باضابطہ طور پر پاکستان میں اپنی پہلی الیکٹرک کار (EV) کو Seres 3 کے نام سے متعارف کرایا ہے۔ ہم نے نہ صرف کار کے لانچ سے متعلق آپ کو پہلے سے مطلع کر دیا تھا بلکہ اس کی قیمت، فیچرز اور خصوصیات کے حوالے سے بھی مہینوں پہلے آگاہ کر دیا تھا۔ٓ

قیمت اور بکنگ سے متعلقہ تفصیلات

کمپنی کے نوٹیفکیشن میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقامی طور پر اسمبل شدہ  Seres 3 کی قیمت 9199000 روپے ہے جبکہ بکنگ کیلئے صارفین کو 300000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈلیوری کی تاریخ 24 مارچ 2024 ہے۔ گاڑی کے سی بی یو یونٹ کی بات کی جائے تو کمپنی کے مطابق وہ تمام بِک چکے ہیں اور سی بی یوی یونٹ کی قیمت 11799000 روپے تھی۔

شرائط و ضوابط

مندرجہ بالا قیمتوں میں زیادہ سے زیادہ تجویز کردہ خوردہ قیمت، ایکس فیکٹری فی یونٹ ٹیکس اور ڈیلر کمیشن شامل ہیں۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی برابری میں تبدیلی کی وجہ سے قیمت پر کوئی بھی اثر، حکومتی محصولات، ٹیرف کا ڈھانچہ، مالیاتی پالیسیاں، درآمدی پالیسیاں وغیرہ صارف کے کھاتے میں پڑیں گی۔

مندرجہ بالا قیمتیں عارضی ہیں اور پیشگی اطلاع کے بغیر تبدیل کی جاسکتی ہیں اور ڈیلیوری کے وقت موجودہ قیمت لاگو ہوگی۔

Seres 3 کے فیچرز اور خصوصیات

گاڑی کے فیچرز اور خصوصیات یہ ہیں۔

گاڑی کا سائز

اس پانچ نشستوں والے کراس اوور کی لمبائی، چوڑائی اور اونچائی بالترتیب 4385 ملی میٹر، 1850 ملی میٹر، 1650 ملی میٹر ہے۔ جبکہ گاڑی کی وہیل بیس 2655 ملی میٹر ہے۔

ایکسٹیرئیر

انٹیرئیر

سیفٹی فیچرز

سیریس 3 میں کمپنی کی جانب سے پیش کردہ سیفٹی فیچرز یہ ہیں۔

آپ DFSK کی آنے والی الیکٹرک کار کے بارے میں کیا سوچتے؟ کمنٹس سیکشن میں بتائیں۔

Exit mobile version