فیس لفٹڈ 8 ویں جنریشن ہنڈائی سوناٹا ایک بہترین امتزاج ہے پرفارمنس، لگژری، اور جدیدیت کا۔ اس کا نیا ڈیزائن، اعلیٰ معیار کی خصوصیات، اور طاقتور کارکردگی “سیڈان” کیٹیگری میں ایک بلند معیار قائم کرتی ہے۔
پاکستان میں تیار کی گئی سوناٹا این لائن لانچ – فیچرز و دیگر خصوصیات
تقریباً ایک ہفتہ قبل، ہماری بلاگ میں ہم نے آپ کو بتایا تھا کہ کوریائی کار برانڈ “ہنڈائی نشاط موٹرز” پاکستان میں اپنی “سوناٹا” لائن اپ کو اپڈیٹ کرنے جا رہا ہے۔ جولائی 2023 میں، کار ساز کمپنی نے مقامی مارکیٹ میں 8 ویں جنریشن “سوناٹا” متعارف کروائی تھی، اور 3.5 سال بعد، پرانے ماڈل کو ایک فیس لفٹ ویرینٹ سے تبدیل کرنے کے لیے آرام اور لگژری میں اضافے کا وقت آ گیا ہے۔
تیز رفتار تبدیلی کے ساتھ، ہنڈائی نشاط نے لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ایک تقریب کے دوران 8 ویں جنریشن “سوناا این لائن” کو باضابطہ طور پر لانچ کیا ہے۔ یہ کار خوبصورت اور جدید ڈیزائن، جارحانہ اسٹائلنگ، اور جدید ترین ٹیکنالوجی سے مزین ہے۔
آئیے اس خوبصورت گاڑی کے شاندار ڈیزائن، متاثر کن کارکردگی، اور تفصیلی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہیں۔
فیچرز و دیگر تفصیلات
گاڑی کا سائز
ہنڈائی سوناٹا اپنی “ڈی-سگمنٹ سیڈان” کیٹیگری کو برقرار رکھتے ہوئے ایک خوبصورت پروفائل اور بہترین فعالیت فراہم کرتی ہے۔ گاڑی کی لمبائی 4910 ملی میٹر، چوڑائی 1860 ملی میٹر، اور اونچائی 1445 ملی میٹر ہے۔ جبکہ اس کا ویل بیس 2840 ملی میٹر اور گراؤنڈ کلیئرنس 135 ملی میٹر ہے، اور 480 لیٹرز کا لگیج کمپارٹمنٹ بھی دستیاب ہے۔
ایکسٹیرئیر
“سوناٹا این لائن” کا بیرونی ڈیزائن دلکش اور اسپورٹی ہے۔ فرنٹ میں ایل ای ڈی ہیڈلیمپس، ڈی آر ایل، آٹو لیولنگ، اور افقی ایل ای ڈی ریئر کومبونیشن لیمپس موجود ہیں۔
چمکدار بلیک ریڈی ایٹر گرِل، دو رنگوں والے اگلے اور پچھلے بمپرز، 19 انچ کے الائے ویلز، پینورامک الیکٹرک روف، مڈ گارڈز، اور ٹوئن ڈوئل-ٹپ ایکزاسٹ جیسے فیچرز گاڑی کو ایک جاذب نظر بناتے ہیں۔
انٹیرئیر
“سوناٹا این لائن” کا اندرونی حصہ پُرآسائش اور جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور ہے۔
- سیٹ اپہولسٹری: سُوڈ اور نیپا لیدر سیٹیں، ریڈ اسٹچنگ کے ساتھ۔
- کمفرٹ: 8-وے پاور ڈرائیور سیٹ، میموری فنکشن، وینٹیلیٹڈ اور ہیٹڈ سیٹس، 60:40 ریئر سیٹ فولڈنگ، اور 4-وے پاورڈ پیسنجر سیٹ۔
- انفوٹینمنٹ: 12.3 انچ کا خمیدہ ڈیجیٹل ڈسپلے اور 12-اسپیکر بوس™ آڈیو سسٹم۔
- کنیکٹیویٹی: وائرلیس چارجر، ایپل کار پلے/اینڈروئیڈ آٹو، بلوٹوتھ، یو ایس بی، اور اے یو ایکس۔
- دیگر خصوصیات: ہیڈ اپ ڈسپلے، ٹرپ کمپیوٹر، اور 360° ریئر ویو کیمرہ۔
پاور اور پرفارمنس
فیس لفٹڈ “سوناٹا این لائن” میں ایک طاقتور اسمارٹ اسٹریم G2.5 T-GDi 4-سلنڈر ٹربوچارجڈ پیٹرول انجن نصب ہے۔ یہ انجن 8-اسپیڈ ویٹ ڈی سی ٹی اور پیڈل شفٹرز کے ساتھ آتا ہے۔
یہ 290 ہارس پاور (5800 RPM پر) اور 422Nm ٹارک (4000 RPM پر) فراہم کرتا ہے۔ ڈرائیو موڈز میں ایکو، نارمل، اسپورٹ، مائی ڈرائیو، اسمارٹ، اور اسپورٹ شامل ہیں۔
سیفٹی فیچرز
سوناٹا این لائن جدید حفاظتی نظاموں سے لیس ہے، جن میں شامل ہیں:
- ایئربیگز: چھ ایئربیگز، بشمول ڈرائیور، پیسنجر، فرنٹ سائیڈ، اور کرٹن ایئربیگز۔
- بریکنگ سسٹم: وینٹیلیٹڈ فرنٹ ڈسک، ٹھوس ریئر ڈسک، ABS، EBD، EPB، اور بریک اسسٹ۔
- ڈرائیور اسسٹنس: لین کیپنگ اسسٹ، ہل اسٹارٹ اسسٹ، ٹریکشن کنٹرول، بلائنڈ اسپاٹ ڈٹیکشن، اور ریئر کراس ٹریفک کولیشن اوائیڈنس۔
- دیگر خصوصیات: 360° کیمرہ، اسمارٹ کروز کنٹرول، پارکنگ سینسرز، اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم۔