لوسڈ ایئر: ٹیسلا موٹرز کا ایک نیا مقابل

0 5,975

لوسڈ موٹرز (Lucid Motors) اپنی نئی لوسڈ ایئر الیکٹرک کار کے ساتھ ٹیسلا موٹرز کا ایک مقابل بن کر ابھرا ہے۔ اس وقت مکمل الیکٹرک گاڑیاں دنیا بھر کے تقریباً تمام ہی کار برانڈز کی نمبر ایک ترجیح ہے۔ ایک دہائی پہلے ٹیسلا کے لیے بڑی مارکیٹ شروع ہونے کے بعد آج آپ کو آؤڈی، VW، BMW، مرسڈیز، ہیونڈائی، کِیا اور دوسرے اداروں کی EV تک مل سکتی ہے۔

اس کے علاوہ نئے ادارے بھی سامنے آ رہے ہیں جو مخصوص EV ڈھانچہ رکھتے ہیں اور لوسڈ موٹرز ان میں سے ایک ہے۔

لوسڈ موٹرز:

لوسڈ موٹرز امریکا میں قائم ایک EV میکر ہے اور پیٹر رالنسن CEOکی حیثیت سے اس کی سربراہی کر رہے ہیں، جو جیگوار میں پرنسپل انجینیئر اور لوٹس میں چیف انجینیئر تھے۔ جب وہ لوٹس میں تھے تو ایلون مسک نے ان سے ٹیسلا موٹرز میں آنے کا مطالبہ کیا تھا اور وہ VP انجینیئرنگ کی حیثیت سے ٹیسلا آئے۔

تب ٹیسلا کا کوئی موجودہ ماڈل پروڈکشن میں نہیں تھا اور ماڈل S اپنی تیاری کے بالکل ابتدائی مراحل میں تھا۔ پیٹر وہ بندے تھے جنہوں نے ٹیسلا کو ماڈل S بنانے میں مدد دی۔ 2013ء میں پیٹر نے ٹیسلا سے استعفیٰ دیا اور ایک چھوٹاEV اسٹارٹ اپ جوائن کر لیا جو بعد میں لوسڈ موٹرز بنا۔

لوسڈ ایئر کی ڈیولپمنٹ:

7 سال کی سخت محنت اور جامع تحقیق اور ڈیولپمنٹ کے بعد لوسڈ موٹرز نے بالآخر اپنی پہلی پروڈکشن الیکٹرک کار ظاہر کر دی ہے جو ایک سیڈان “لوسڈ ایئر” ہے۔ شروع میں اس کی دستیابی شمالی امریکا تک محدود ہوگی۔ لوسڈ نے 2016ء کے اواخر میں اس کا پروٹوٹائپ دکھایا تھا اور جہاں تک ایکسٹیریئر کا معاملہ ہے پروڈکشن ماڈل اُس سے مختلف نہیں ہے۔

لوسڈ کا مطلب ہے شفاف، روشن اور شاندار۔ لوسڈ کے مطابق انٹیریئر میں زیادہ سے زیادہ گنجائش کے ساتھ اس گاڑی کو ڈیزائن کیا ہے۔ لوسڈ اپنے پلیٹ فارم کو “Space Concept” کہتا ہے جس میں تمام اہم کمپوننٹس نہ صرف سائز میں چھوٹے ہیں بلکہ کیبن سے دور بھی ہیں۔ ایئر میں 9.9 مکعب فٹ کی فرنک (فرنٹ اسٹوریج) جبکہ 16.2 مکعب فٹ کی ٹرنک اسٹوریج ہے۔

لوسڈ ایئر کا ایکسٹیریئر:

لوسڈ ایئر نے فرنٹ پر مائیکرو لینس ارے LED ہیڈلیمپس اور ٹیل لائٹس کے طور پر فل LED لائٹ بار استعمال کیا ہے۔ مجموعی طور پر ایکسٹیریئر میں یہ سادہ، شفاف اور خوبصورت ڈیزائن رکھتی ہے جو اصل اور مستقبل جیسا لگتا ہے۔ لوسڈ ایئر میں صرف 0.21 کا drag coefficient یعنی Cd رکھتی ہے جو ٹیسلا ماڈل S بلکہ مارکیٹ میں موجود کسی بھی EV سے کم ہے۔

لوسڈ ایئر کے ویرینٹس اور انجن:

ایئر 4 ویرینٹس میں دستیاب ہوگی۔ بَیس ویرینٹ کی پاور اور رینج کا ابھی تک معلوم نہیں لیکن دیگر آپشنز 620 اور 800hp ہیں۔ ٹاپ آف دی لائن لوسڈ ایئر کُل 1080hp میں ہے جو دو الیکٹرک موٹرز رکھتی ہے، ایک آگے اور ایک پیچھے۔

بیٹری سائز ویرینٹس اور وِیل combination کے حساب سے لوسڈ ایئر ایک مرتبہ چارج ہونے پر 832 کلومیٹرز تک جا سکتی ہے، یہ لاہور سے اسلام آباد جانے اور دوبارہ واپس آنے کے برابر فاصلہ ہے۔ بَیس ماڈل سے اوپر والا ماڈل تک 653 کلومیٹرز تک جا سکتا ہے۔ سب سے بڑا بیٹری سائز 110kWH ہے۔ ٹاپ آف دی لائن پرفارمنس ماڈل 2.5 سیکنڈ میں 60 کلومیٹرز فی گھنٹہ کی رفتار پا سکتا ہے جبکہ 9.9 سیکنڈز میں 237 کلومیٹرز فی گھنٹہ کے ساتھ چوتھائی  میل عبور کر سکتا ہے۔

لوسڈ ایئر کی فاسٹ چارجنگ:

لوسڈ ایک اسپیشل چارجنگ یونٹ استعمال کرتا ہے جسے وہ “Wunderbox” کہتا ہے جو لوسڈ ایئر کو دنیا کی تیز ترین چارجنگ EV بناتا ہے، صرف 20 منٹ میں 480 کلومیٹرز تک جانے والی چارجنگ جو ٹیسلا سے دو گنی تیز چارجنگ ہے۔لوسڈ VW/آؤڈی کے ساتھ پارٹنر ہے اور ان کا چارجنگ نیٹ ورک استعمال کرے گا کہ جو اس وقت 2,000 چارجنگ اسٹیشنز رکھتا ہے اور امریکا بھر میں اپنے جال کو پھیلا رہا ہے۔ کسی بھی دوسری EVکی طرح ہوم چارجنگ بھی دستیاب ہے۔

انٹیریئر:

ایئر خوبصورت لائنوں اور عمدہ مٹیریل کے ساتھ اندر سے بھی بہت فیوچرسٹک لگتی ہے۔ فل گلاس آگے سے لے کر پیچھے تک موجود ہے۔ اس میں 34 انچ کا OLED ڈجیٹل 5K ڈسپلے انسٹرومنٹل پینل موجود ہے۔ درمیان میں دوسری اسکرین کے طور پر ایک ہائی definition  انفوٹینمنٹ سسٹم بھی موجود ہے اور استعمال نہ ہونے کی صورت میں یہ تہہ ہوکر ڈیش بورڈ کے نیچے موجود جگہ میں چھپایا جا سکتا ہے۔ لوسڈ اسے “پائلٹ پینل” کہتا ہے۔

اہم فیچرز:

لوسڈ ایئر ڈرائیور assistance ٹیکنالوجیز بھی رکھتی ہے جس میں مستقبل قریب میں مکمل طور پر خود مختار لیول 4 اور 5 کی صلاحیتیں شامل ہیں۔ سسٹم بہت پیچیدہ 32 سینسرز/کیمرے اور تھری ڈی میپنگ کے ساتھ LIDAR استعمال کرتا ہے۔ لوسڈ ایئر 5 مسافروں کی گاڑی ہے لیکن مستقبل میں پیچھے 2 ایگزیکٹو سیٹس لگانے کا آپشن بھی ہے جو 55 ڈگری تک جھک سکتی ہیں۔

قیمت:

امریکی صارفین کے لیے بنیادی قیمت ٹیکس کریڈٹ کے بعد 72,500 ڈالرز ہے جبکہ ٹاپ آف دی لائن ایئر ڈریم 1080hp کے ساتھ 1,61,500 ڈالرز میں آپ کی ہو سکتی ہے۔ فروخت امریکا میں 2021ء کی گرمیوں میں شروع ہوگی۔ یاد رہے کہ پورشَ ٹیکان فل چارج ہونے پر 308 کلومیٹرز کی EPA رینج رکھتی ہے جبکہ ٹیسلا ماڈل لانگ رینج+ ویرینٹ ایک مرتبہ چارج ہونے پر 647 کلومیٹرز تک جا سکتا ہے۔ لوسڈ مستقبل میں ایک SUV کی رونمائی بھی کرے گا۔

لوسڈ موٹرز کی ایریزونا میں ایک 700 ملین ڈالرز کی مینوفیکچرنگ facility ہے جو سالانہ 3,80,000 یونٹس بنانے کی گنجائش رکھتی ہے۔ 2019ء میں ایک سعودی انوسٹمنٹ فرم نے کمپنی میں 1 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کی تھی۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.