پیٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

حکومت نے ایک بار پھر پیٹرول کی قیمت بڑھا کر عوام کو بڑا سرپرائز دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

فنانس ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں 5.01 روپے فی لیٹر، مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.42 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت روپے 5.92 فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

پرانی قیمتیں

پاکستان میں پٹرولیم کی پرانی قیمتوں کے مطابق پٹرول کی قیمت 118.30 روپے فی لیٹر تھی جبکہ ڈیزل 115.03، لائٹ ڈیزل 84.77 اور مٹی کا تیل بالترتیب 86.80 روپے فی لیٹر تھا۔

نئی قیمتیں

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 123 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل 120.04 روپے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل 90.69 روپے فی لیٹر اور مٹی کا تیل 92.26 روپے فی لیٹر ہو چکا ہے۔

حکومت پچھلے چند ماہ سے پیٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے۔ پہلے حکومت نے 16 جون کو پٹرول کی قیمت میں 2.13 روپے فی لیٹر اضافہ کیا۔ اس کے بعد 30 جون کو 2 روپے فی لیٹر، 15 جولائی کو 5.4 روپے فی لیٹر اور یکم اگست کو 1.71 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گی۔

بعد ازاں، 16 اگست کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرتے ہوئے پرانی قیمت کو برقرار رکھا اور یکم ستمبر کو قیمت میں 1.51 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا۔ جس کے بعد اب حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کیا ہے۔

پیٹرول کی بڑھتی قیمت پر آپ کا کیا کہنا ہے؟ نیچے دئیے گئے کمنٹ سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Exit mobile version