ایم جی HS 2.0T لانچ کر دی گئی – آفیشل فیچرز
ایم جی پاکستان نے اپنی کراس اوور ایس یو وی کا نیا ویرینٹ لانچ کر دیا ہے۔ کمپنی اس سے قبل لوکل مارکیٹ میں گاڑی کے ایسنس اور ہائبرڈ ویرینٹس متعارف کروا چکی ہے۔ جس کے بعد اب ایم جی ایچ ایس 2.0 ٹربو آل ویلز ڈرائیو ویرینٹ لانچ کیا گیا ہے۔
کمپنی نے اس گاڑی کو CSUV سیگمنٹ کی سب سے تیز ترین کار قرار دیا ہے۔ نئی کراس اوور ایس یو وی میں دئیے گئے انجن کی پاور اور پرفارمنس کی بات کی جائے تو یہ 226 ہارس پاور اور 360 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے۔
نئے فیچرز
نئے انجن کے ساتھ گاڑی میں نئے فیچرز بھی دئیے گئے ہیں تاکہ ڈرائیونگ کے تجربے، سیفٹی اور کمفرٹ کے تجربے کو مزید بہتر کیا جا سکے۔
پاور
جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا ہے نئی MG HS ایک 2.0 ٹربو انجن کے ساتھ آتی ہے جو 226 ہارس پاور اور آل وہیل ڈرائیو (AWD) کے ساتھ 360 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ گاڑی کی ٹاپ سپیڈ 219 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
انٹیرئیر
- ایمبیئنٹ لائٹ فُل سپیکٹرم
- سپورٹ سیٹس
- 7 انچ ڈیجیٹل کلسٹر
- کولنگ فنکشن کے ساتھ سنٹرل سٹوریج
- 1″ انفوٹینمنٹ سکرین (ایپل کار پلے اور اینڈرائیڈ آٹو)
- 5 ڈرائیونگ موڈز (ایکو، نارمل، سپورٹ، کسٹم اور سُپر سپورٹ)
- ایم جی پڈل لائٹ ویلکم لوگو
- فرنٹ ہیٹڈ سیٹس
- آٹو ٹریپ پاور ونڈوز
- رئیر اے سی وینٹ
- پینورامک روف
ایکسٹیرئیر
- ایل ای ڈی ہیڈ اور ٹیل لائٹس
- سیکوینشل انڈیکیٹرز (فرنٹ اینڈ رئیر)
- ڈوئل ایگزاسٹ
- بیرونی کلر آپشنز: پرل بلیک اور یارک وائٹ
- فرنٹ ہیٹڈ مررز
- ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ آٹو ٹرنک
- ہائیڈرولک ہُڈ
سیفٹی فیچرز
- 5-اسٹار ANCAP ریٹنگ کے ساتھ 6 ایئر بیگز
- فرنٹ اور رئیر سینسرز کے ساتھ 360 کیمرہ
- ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم
- ایم جی پائلٹ – ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم کے ساتھ
- ایڈاپٹیو کروز کنٹرول
- انٹیلیجنٹ ہیڈ لیمپ کنٹرول
- ڈور اوپن وارننگ
- فرنٹ کولیژن وارننگ
- ٹریفک جیم اسسٹ
- لین اسسٹ سسٹم
- بلائنڈ سپاٹ ڈیٹیکشن
- ریئر کراس ٹریفک الرٹ
- اینٹی ٹریپ پاور ونڈوز اور پینورامک روف
گاڑی کے آفیشل فیچرز کے بارے آپ کیا سوچتے ہیں؟ کمنٹس سیکشن میں ہمیں بتائیں۔