MG HS پلگ اِن ہائبرڈ کی بکنگ کا آغاز کردیا گیا

MG کی پریمیم ایس یو وی MG HS کو نومبر 2020 میں لانچ کیا گیا جس نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ جس کے بعد اب MG HS PHEV (پَلگ اِن ہائبرڈ الیکٹرک وہیکل) کی بکنگ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔ گاڑی کے CBU یونٹس فروخت کیلئے محدود تعداد میں موجود ہیں۔

MG HS پلگ اِن ہائبرڈ ماڈل کی قیمت 7890000 روپے ہے جبکہ اس کی بکنگ کیلئے آپ کو 25 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ بکنگ کے بعد گاڑی کی ڈیلیوری دسمبر 2021 تک متوقع ہوگی۔ گاڑی کا ایک CBU یونٹ MG لاؤنج، پکیجز مال، لاہور میں ڈسپلے کیا گیا ہے۔ جس کی تصاویر یہ ہیں:

MG HS PHEV کا مختصر تعارف

MG HS PHEV ایک پاورفل گاڑی ہے۔ اس میں 10 سپیڈ آٹو میٹک گئیر باکس کے ساتھ 1500 سی سی ٹربوچارجڈ 4 سلنڈر انجن اور kW90 ہائبرڈ الیکٹرک موٹر دی گئی ہے جو 256 ہارس پاور اور 370Nm پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہائبرڈ پاور ٹرین گاڑی کی وجہ سے گاڑی کی فیول ایوریج 55 کلومیٹر فی لیٹر ہے۔

اس کے علاوہ الیکڑک وہیکلز کی چارجنگ سے متعلقہ خدشات رکھنے والے افراد کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ MG HS PHEV کو گھر میں 7kW فکسڈ وال چارجر کے ذریعے 5 گھنٹوں میں مکمل چارج کیا جا سکتا ہے۔ سب سے بڑھ کر یہ کہ گاڑی میں ریجینریٹیو بریکنگ سسٹم بھی دیا گیا ہے یعنی بریک لگانے سے بیٹری چارج ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ MG HS PHEV میں MG جیسے تمام فیچرز پائے جاتے ہیں۔