ایم جی موٹرز نے گاڑیوں کی تاخیر سے ڈلیوری پر بیان جاری کر دیا

0 8,999

MG موٹرز پاکستان میں ایک متحرک آٹوموٹو برانڈ بن چکا ہے۔ کمپنی نے لوکل مارکیٹ میں دو گاڑیاں MG HS اور MG ZS لانچ کی ہیں۔ پاکستانیوں نے ان دونوں گاڑیوں کا بڑھ چڑھ کر استقبال کیا ہے۔ کمپنی صرف چند مہینوں میں ہی ہزاروں MG گاڑیاں بُک کر چکی ہے۔ لیکن مسئلہ ہے کہ کمپنی کو ان بُک کی گئی گاڑیوں کی ڈلیوری میں مسائل کا سامنا ہے۔ MG موٹرز نے ایک آفیشل بیان جاری کر کے اپنی گاڑیوں کی ڈلیوری میں تاخیر کی وجوہات بیان کی ہیں۔

‏MG گاڑیوں کی تاخیر سے ڈلیوری کی وجوہات

کمپنی کے بیان کے مطابق گاڑیوں کی ڈلیوری میں تاخیر کووِڈ-19 کی عالمی وبا کے اثرات وجہ سے ہوئی ہے: محدود سپلائی چَین اور ٹرانسپورٹیشن کا عالمی بحران۔

The consequences of the pandemic are still not over and are being faced by automobile industries across the globe. While…

Posted by MG Motor Pakistan on Wednesday, March 3, 2021

 

وبا کے ان اثرات نے آٹو پارٹس کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ مثلاً آٹو پارٹس درآمد کرنے کے لیے کنٹینرز کی لاگت 800 ڈالرز سے بڑھتے ہوئے اب تقریباً 4,000 ڈالرز تک پہنچ چکی ہے۔ قیمت میں اتنا زیادہ فرق صرف MG کو ہی متاثر نہیں کر رہا، بلکہ پاکستان میں دوسرے کار مینوفیکچررز، سوزوکی اور DFSK پرنس، بھی پریشان ہیں۔ MG موٹرز نے ایک ذمہ دارانہ قدم اٹھاتے ہوئے اپنے کسٹمرز کو آگاہ کیا ہے اور گاڑیوں کی ڈلیوری میں ہونے والے تاخیر پر معذرت کی ہے۔

آخر میں MG نے اپنے کسٹمرز سے وعدہ کرتے ہوئے انہیں حوصلہ دیا ہے کہ ان کا یہ انتظار رائیگاں اور بیکار نہیں جائے گا اور ٹیم MG بہتر سے بہترین گاڑی پیش کرنے کا وعدہ رکھتی ہے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ MG پاکستان نے کسی افسوس ناک واقعے کے بعد ایک ذمہ دارانہ قدم اٹھایا ہو۔ اس سے پہلے MG گاڑیاں لے جانے والے ایک ٹریلر کو حادثہ پیش آیا تھا جس میں MG کی 7 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تھا۔ تب MG موٹرز نے نقصان سے دوچار ہونے والی تمام گاڑیوں کی تفصیلات ظاہر کر کے صارفین کو اعتماد میں لیا تھا اور وعدہ کیا تھا کہ وہ انہیں کسٹمرز کو فروخت نہیں کرے گا۔

اب MG موٹرز کے ان خوش قسمت صارفین کے لیے ایک اچھی خبر کہ جنہیں اپنی گاڑی مل چکی ہے۔ یہ کہا جا رہا تھا کہ MG گاڑیوں کی رجسٹریشن رُکی ہوئی تھی۔ اب پتہ چلا ہے کہ یہ محض ایک افواہ تھی اور رجسٹریشن کا عمل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دفاتر میں جاری ہے۔

تو آج کا “MG خبرنامہ” اپنے اختتام کو پہنچا۔ MG کسٹمرز جو اپنی گاڑیوں کا انتظار کر رہے ہیں، انہیں تھوڑی سی زحمت اور ہوگی، آپ کی MG بس راستے میں ہی ہے۔ اور MG مالکان جو اپنی گاڑیوں کا لطف اٹھا رہے ہیں، اب اپنی گاڑیاں رجسٹر کروا لیں۔

 

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.