ایم جی زیڈ ایس بمقابلہ ہونڈا بی آر-وی – ایک تقابل

اس تحریر میں ہم MG ZS اور ہونڈا BR-V کو کمپیئر یعنی ان کا تقابل کرنے جا رہے ہیں۔ ایک طرف ZS ہے جو کومپیکٹ کراس اوور SUV سیگمنٹ میں نئی گاڑی ہے، جبکہ BR-V تقریباً تین سال سے مارکیٹ میں موجود ہے۔ یہ آرٹیکل دونوں گاڑیوں کے نمایاں فیچرز اور خصوصیات کا تقابل کرتا ہے، تاکہ صارفین کو ایک بہتر فیصلہ کرنے میں مدد ملے۔

واضح رہے کہ ہم ZS کے ساتھ ہونڈا BR-V 1.5 i-VTEC S کا تقابل کر رہے ہیں، جو کہ BR-V کا ٹاپ آف دی لائن ویرینٹ ہے۔

انجن اور ٹرانسمیشن:

MG نے اپنی گاڑی میں 1498cc کا انجن لگا رکھا ہے جو 112hp اور 150Nm کا ٹارک دیتا ہے۔ جبکہ ہونڈا کی SUV ایک 1497cc انجن رکھتی ہے جو 118hp اور 145Nm ٹارک پیدا کرتا ہے۔ یعنی BR-V زیادہ ہارس پاور پیدا کرتی ہے، جبکہ ZS زیادہ ٹارک دیتی ہے۔

اس کے علاوہ BR-V ایک CVT آٹومیٹک ٹرانسمیشن کے ساتھ آتی ہے جبکہ ZS میں 4-اسپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمیشن ہے، جو اس حوالے سے ہونڈا کی گاڑی کو بہتر بناتی ہے۔

الائے ویلز سائز:

ہونڈا BR-V 16 انچ کے الائے ویلز رکھتی ہے جبکہ ZS 17-انچ کے الائے ویلز کے ساتھ آتی ہے۔

بیٹھنے کی گنجائش:

ہونڈا BR-V میں 7 لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے، جبکہ MG کی گاڑی میں 5 لوگ بیٹھ سکتے ہیں، جو BR-V خاندان کے ساتھ لمبے سفر پر جانے کے لیے بہتر گاڑی بناتی ہے۔

ہیڈ اور ریئر لائٹس:

دونوں گاڑیاں ہیلوجن ہیڈلائٹس کے علاوہ LED DRLs اور فرنٹ فوگ لائٹس کے ساتھ آتی ہیں۔ جبکہ ZS ریئر فوگ لائٹس، آٹو سوئچ آن/آف اور ہائٹ ایڈجسٹ ایبل ہیڈلائٹس کے ساتھ آتی ہے جو کہ ہونڈا اپنی SUV میں پیش نہیں کرتا۔

کروز کنٹرول:

‎MG کی گاڑی کروز کنٹرول کی سہولت پیش کرتی ہے، جبکہ BR-V میں یہ آپشن نہیں ہے۔ کروز کنٹرول فیول ایوریج کو بہتر بنانے اور آرام دہ ڈرائیونگ کے لیے ایک زبردست فیچر ہے، خاص طور پر ہائی ویز پر۔ آپ گاڑی کی رفتار کو کسی خاص مقام پر سیٹ کر سکتے ہیں اور گاڑی تب تک اسی رفتار پر چلتی رہے گی جب تک آپ بریک نہ دبائیں۔

ریورس پارکنگ سینسرز:

ایک مرتبہ پھر ZS تو اپنی گاڑی میں یہ فیچر پیش کرتا ہے، جبکہ BR-V میں نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ MG کی SUV کو ریورس اور پارک کرنا زیادہ آسان ہے، جو اسے ایک اور برتری دلاتی ہے۔

سیفٹی:

MG اپنی SUV میں 6 ایئر بیگز دیتی ہے جبکہ BR-V صرف 2 ایئر بیگز کے ساتھ آتی ہے، جو اس حوالے سے ZS کو زیادہ محفوظ گاڑی بناتا ہے۔ اس کے علاوہ دونوں گاڑیاں ABS/EBD، ریئر ویو کیمرا اور اموبیلائزر رکھتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایئر بیگز کی تعداد سے ہٹ کر زیادہ تر سیفٹی فیچرز ایک جیسے ہیں۔

‎MG کی SUV میں الیکٹرک اسٹیبلٹی پروگرام (ESP) اور ٹائر پریشر مانیٹرنگ سسٹم (TPMS) فیچرز بھی ہیں، جو اسے اپنی مقابل گاڑی سے زیادہ مستحکم بناتے ہیں۔

مشترکہ فیچرز:

اس کے علاوہ وہ فیچر جو دونوں گاڑیوں میں مشترک ہیں اسمارٹ انٹری، پُش اسٹارٹ اور ملٹی میڈیا اسٹیئرنگ ہیں۔

قیمت:

MG ZS کی قیمت 40,99,000 روپے ہے، جبکہ ہونڈا BR-V کی موجودہ قیمت 34,79,000 روپے ہے، جس کا مطلب ہے کہ BR-V تقریباً 6 لاکھ روپے سستی ہے۔

 

Exit mobile version