MG 3 جلد آرہی ہے، لیکن آخر کب؟

ایم جی پاکستان کے نمائندے جاوید آفریدی نے ایک بار پھر پرانے دعوی کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ ایم جی 3 جلد آ رہی ہے۔ جاوید آفریدی کی جانب سے کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ایم جی 3 جلد آ رہی ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ جناب آخر کب یہ خوا شرمندہ تعبیر ہوگا کیونکہ پچھلے لمبے عرصے سے صرف اس گاڑی بارے ٹویٹس آ رہی ہیں لیکن گاڑی دور دور تک نظر نہیں آرہی۔ صارفین بھی یہی سوال کرتے نظر آتے ہیں اور انھیں اس سوال کے جواب کا بے صبری سے انتظار ہے۔

ٹویٹ میں ایک تصویر بھی شئیر کی گئی ہے جس میں جاوید آفریدی کو کالے رنگ کی ایم جی 3 کے ساتھ کھڑے دیکھا جا سکتا ہے۔

دوسری ٹویٹ میں جاوید آفریدی نے کار کی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جو کہ بظاہر ایک نامعلوم ڈیلرشپ پر کھڑی تھی۔ ویڈیو میں آپ ملٹی میڈیا سٹیئرنگ، مینوئل ٹرانسمیشن، فیبرک اور لیدر مکسڈ سیٹس، پاور ونڈو سوئچز، مینوئل ہینڈ بریک، انفوٹینمنٹ سکرین اور اینالاگ سپیڈومیٹر کے ساتھ بلیک انٹیریئر دیکھ سکتے ہیں۔

دریں اثنا، بیرونی حصے پر آپ ایم جی 3 بیجنگ، ہائی ماونٹڈ بریک لیمپ، ایل ای ڈی ہیلوجن ہیڈلائٹس اور سامنے والی بلیک گرل دیکھ سکتے ہیں۔

آپ یہ ویڈیو ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

MG 3 ہیچ بیک

ایم جی 3 ہیچ بیک میں 1500 سی سی انجن دیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں گاڑی کی دوسری جنریشن دستیاب ہے۔ گاڑی میں 5 سپیڈ آٹومیٹک ٹرانسمشن دی گئی ہے ایم جی 3 میں مندرجہ ذیل فیچرز دئیے گئے ہیں۔

جاوید آفریدی کی جانب ایم جی 3 کے بارے کی جانے والی اس ٹویٹ بارے آپ کا کیا خیال ہے۔ کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

 

Exit mobile version