MG5 الیکٹرک کار پاکستان میں لانچ کر دی گئی
ایم جی پاکستان نے پاکستان میں ایک اور الیکٹرک گاڑی MG5 EV متعارف کروا دی ہے۔ خیال رہے کہ کمپنی نے پیٹرول انجن والی ایم جی 5 کو اپنے مستقبل میں لانچ کی جانے والی گاڑیوں کی لائن اپ میں طور پر ظاہر کیا تھا لیکن اس کار کے بارے اپ ڈیٹ آنا ابھی باقی ہے۔ اس الیکٹرک کار کی بات کریں تو کمپنی کے ذرائع نے ہمیں بتایا کہ یہ کار دسمبر 2023 کے وسط میں متعارف کرائی گئی تھی اور فی الحال اس کے محدود تعداد میں CBU یونٹس فروخت کے لیے دستیاب ہیں۔
پاور
یہ کار ایک اسٹیشن ویگن ہے جس کا آفیشل نام MG4 SW EV لانگ رینج ہے، اور یہ فی الحال لاہور کے MG لاؤنج میں موجود ہے۔ اگر ہم اس کے نمایاں خصوصیات کے بارے میں بات کریں تو یہ کار 61kW بیٹری کے ساتھ آتی ہے جس کی رینج 400 کلومیٹر فی چارج ہے۔ مزید یہ کہ کمپنی ملک میں گاڑی کا SE ویرینٹ پیش کر رہی ہے۔
تفصیلات اور خصوصیات
ذیل میں گاڑی کے فیچرز اور دیگر خصوصیات دی گئی ہیں:
ایکسٹیرئیر
- ایل ای ڈی آٹو فالو می ہیڈلائٹس
- سِلور روف ریلز
- رئیر پارکنگ سینسر
- الیکٹریکلی ایڈجسٹ ایبل، مینوئلی فولڈنگ ایںڈ ہیٹڈ سائیڈ ویو مررز
- 205/60 R16 ٹائر کے ساتھ 16 انچ کے الائے وہیل
- ایل ای ڈی سنٹر بریک لائٹ
- ٹنٹِڈ ونڈوز
- فرنٹ ایںڈ رئیر ایرو وائپرز
- سمارٹ کی لیس انٹری
انٹیرئیر
- 6 وے ایڈجسٹ ایبل ڈرائیور سیٹ
- 4 وے ایڈجسٹ ایبل پیسنجر سیٹ
- 25 انچ کی کلر ٹچ اسکرین کیساتھ اینڈرائیڈ آٹو اور ایپل کار پلے
- 7 انچ کلر ڈرائیور انفارمیشن ڈسپلے
- روٹری گیئر سلیکٹر
- ایکو، نارمل اور سپورٹ ڈرائیونگ موڈز
- آٹو ڈِمنگ رئیر ویو مرر
- 3 بریکنگ موڈز
- آٹو ایئر کنڈیشنگ
سیفٹی فیچرز
- فرنٹ سائیڈ + فرنٹ ڈوئل + سائیڈ ائیربیگز
- ABS+EBD+ESP+EBA
- ہل لانچ اسسٹ
- الارم اینڈ انجن اموبیلائزر
- ایکٹیو ایمرجنسی بریکنگ سسٹم (AEB)
- لین کیپ اسسٹ (LKA)
- ٹریفک جام اسسٹ (TJA)
- انٹیلی جنٹ سپیڈ لِمِٹ اسسٹ
- انٹیلی جنٹ ہائی بیم اسسٹ
- انکولی کروز کنٹرول
- آٹو ہولڈ کے ساتھ الیکٹرک پارکنگ بریک
- رین سینسنگ وائپرز
قیمت اور بکنگ
MG5 EV کی موجودہ قیمت 13546000 روپے ہے جبکہ بکنگ کیلئے 5000000 روپے ادا کرنا ہوں گے۔ اس کے علاوہ ڈلیوری ٹائم 90 سے 120 دن ہے۔