گانا سنائیں اور موٹروے پر چالان سے جان چھڑائیں

0 435

موٹروے پر پیش آنے والے منفرد واقعے کے مطابق موٹروے پولیس نے گانا سن کر سرائیکی موسیقار کو بغیر چالان کے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرائیکی موسیقار سراج بُھٹہ ملتان لاہور موٹروے پر تیز رفتار سے گاڑی چلا رہے تھے۔ جس کے باعث موٹروے پولیس نے انھیں روکا۔ دوسری جانب یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس موجود نہ ہونے کی وجہ سے انھیں روکا گیا۔

عام طور پر اوورسپیڈنگ یا لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور کو چالان کی صورت میں جرمانہ ادا کرنا ہوتا ہے لیکن یہاں ایسا نہیں ہوا۔ جب ڈیوٹی پر موجود پولیس آفیسر کو علم ہوا کہ سراج بھٹہ ایک سِنگر ہے تو آفیسر نے ایک ایسی آفر پیش کی جس کو سراج نہ ٹھکرا سکا۔

آفیسر نے اس سے کہا کہ وہ صرف گانا سنا کر چالان سے جان چھڑوا سکتا ہے اور سراج نے ایسا ہی کیا۔ اس نے گاڑی سے اپنا ہارمونیم نکالا، سڑک کی ایک رکاوٹ پر رکھ دیا اور گانا شروع کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس نے ایک گانا سنایا جس کے بعد پولیس افسر نے اسے جانے دیا۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو آپ ذیل میں دیکھ سکتے ہیں۔

Video Credits: Rana Abrar Khalid/Hum News

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد موٹروے پولیس نے بھی بیان جاری کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ واقعے کی تحقیقات کرے گی۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر آن ڈیوٹی افسر قصوروار پایا گیا تو ادارہ اس کے خلاف تحقیقات شروع کرے گا۔

ہمیں امید ہے کہ پولیس افسر کو زیادہ سخت نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ وہ موسیقی سے لطف اندوز ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ لیکن دوسری طرف یہ قانون اور ضوابط کا معاملہ ہے۔ آئیے دیکھتے ہیں، کیا ہوتا ہے۔

اس واقعے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ کے خیال میں پولیس افسر نے ٹھیک کیا یا نہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.