تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا! گورڈن مرے ہائپر کار ٹی 50 منظرِ عام پر آ گئی

1 826

گورڈن مرے کی ‏T50 جس کا شدت سے انتظار کیا جا رہا تھا، بالآخر منظرِ عام پر آ گئی ہے، اور اس کی شکل و صورت، تفصیلات اور فیچرز ثابت کرتے ہیں کہ یہ واقعی اتنے انتظار کی حقدار تھی۔ مرے مشہورِ زمانہ میک لارن F1 کا ڈیزائنر ہے۔ انہوں نے T50 کی شکل و صورت کو بھی ڈیزائن کیا ہے اور میک لارن کی روح کو تازہ کر دیا ہے۔

‏T50 کا انوکھا پن:

یہ کار سینٹرل ڈرائیونگ سیٹ اور پچھلے حصے میں مسافروں کے لیے دو سیٹوں کے ساتھ آتی ہے، جو اسے انوکھا بھی بناتی ہیں اور ساتھ ساتھ ڈرائیونگ کا شاندار تجربہ رکھنے والی گاڑی بھی۔

‏T50 کی قیمت:

یہ ہائپر کار 30 لاکھ ڈالرز جمع ٹیکس کی پڑتی ہے۔ اس کے باوجود اس کار کے کُل 100 یونٹوں میں سے زیادہ تر گاڑیوں کے شوقین افراد نے خرید لیے ہیں۔ اس کا جدید انجن ناقابلِ یقین 11,500rpm پر 654hp پیدا کرتا ہے۔

پورے انجن کا وزن صرف 178 کلو گرام ہے، جو ایک 6-اسپیڈ مینوئل ٹرانسمیشن کے ساتھ لگا ہوا ہے۔

ایکسٹیریئر:

یہ ہائپر کار 10 انچ فرنٹ اور 20 انچ ریئر ویلز کے ساتھ ملٹی-لنک سسپنشن رکھتی ہے، جو لو پروفائل ٹائرز اور کاربن سیرامکس بریکس رکھتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ کار ریئر ویل ڈرائیو کے ساتھ کاربن فائبر اور فائبر monocoque باڈی پارٹس رکھتی ہے۔

یہ کار انڈر فلور ایروڈائنامکس کو سپورٹ کرنے کے لیے عام اسپوائلرز، وِنگز اور splitters  رکھتی ہے۔

وزن:

مرے کو وزن کم کرنے کا جنون ہے، اس لیے یہ کار صرف 986 کلو گرام وزن رکھتی ہے، جو اسے سب سے ہلکی کاروں میں سےایک بناتا ہے۔ مرے کے مطابق ایک ہلکے وزن کی اسپورٹس کار بنانے کا مطلب صرف انوکھے مٹیریل لگانا ہی نہیں ہے۔

ایرو:

کار کی آفیشل تصویریں ظاہر کرتی ہیں کہ کار ایک 400mm گراؤنڈ- effect فین رکھتی ہے جو ایک 48v موٹر سے کنٹرول ہوتا ہے۔ یہ گاڑی کے نیچے سے ایئرفلو کو کنٹرول کرکے باڈی ورک کو دوسری کئی سپر کاروں سے زیادہ ہموار لائنز کی سہولت دیتا ہے۔

Gordon Murray T50

انٹیریئر:

ڈیزائنر نے انٹیریئر کو ریسنگ تجربے اور ایک مسافر کار دونوں کی حیثیت سے ڈیزائن کیا ہے۔ سینٹر ڈرائیونگ سیٹ کے ساتھ دو مسافر پچھلے حصے میں سفر کا لطف اٹھا سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہائپر کار 300 لیٹر سامان کی گنجائش بھی رکھتی ہے۔

کار کے کنٹرولز تو آرٹ کے نمونے ہیں، جیسا کہ کار کے سوئچ جو ایئرکرافٹ-گریڈ titanium کے بنے ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ کار ایک الیکٹرک پاور اسٹیئرنگ رکھتی ہے، لیکن اس سسٹم کو صرف دس میل فی گھنٹہ یا اس سے نیچے کی رفتار پر کام کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس سے میک لارن F1 کے خریداروں کی ایک بڑی شکایت ختم ہو جائے گی، یعنی پارکنگ کرتے ہوئے اسٹیئرنگ کا بہت ہیوی ہونا۔

 

Gordon Murray T50

Recommended For You:  McLaren 650S – Walk Around Review

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.