نادر مگسی نے چولستان جیپ ریلی 2020ء جیت لی

0 1,335

چولستان جیپ ریلی 2020ء ایک زبردست مقابلے کے بعد بالآخر اپنے اختتام کو پہنچی اور ایک مرتبہ پھر نادر مگسی نے پریپیئرڈ A کٹیگری میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ میر نادر مگسی نے فاصلہ 4 گھنٹے، 28 منٹ اور 51 سیکنڈز میں عبور کیا۔ 

فہرست میں دوسرے نمبر پر آصف فضل چوہدری رہے کہ جنہوں نے ٹریک 4 گھنٹے، 37 منٹ اور 49 سیکنڈز میں مکمل کیا، جبکہ فیصل خان شادی خیل 4 گھنٹے، 39 منٹ اور 43 سیکنڈز کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔ 

ٹؤرازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب (TDCP) نے ماؤنٹین ڈیو کے تعاون سے 13 سے 16 فروری 2020ء تک جوش و جذبے سے بھرپور 15 ویں چولستان ریلی 2020ء کا انعقاد کیا۔ یہ پاکستان کی سب سے بڑی جیپ ریلی تھی، جس میں ملک بھر سے آنے والے خاندانوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

صحرائے چولستان کے وسط میں اس ایونٹ کے انعقاد کا بنیادی مقصد بیرونی دنیا کے سامنے اس علاقے کی تاریخ اور شاندار ثقافت نمایاں کرنا اور اس علاقے کو موسمِ سرما میں سیاحت کے لیے ایک اہم مقام کی حیثیت سے پیش کرنا ہے۔ اس ریلی نے پنجاب کے تین اضلاع کا احاطہ کیا، جن میں رحیم یار خان، بہاولنگر اور بہاولپور شامل ہیں۔ اس کے علاوہ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ PakWheels.com اس ایونٹ کے لیے خصوصی میڈیا پارٹنر تھا۔ 

چولستان جیپ ریلی 2020ء کے حتمی نتائج یہ رہے: 

پریپیئرڈ کیٹیگری A 

1۔ نادر مگسی (04:28:51)

2۔ آصف فضل چوہدری (04:37:49)

3۔ فیصل خان شادی خیل (04:39:43)

پریپیئرڈ کیٹیگری B

1۔ قاسم سیدھی (04:51:19)

2۔ نعمان سر انجام خان (04:53:54)

3۔ اویس خاکوانی (04:55:33)

پریپیئرڈ کیٹیگری C

1۔ گوہر سانگی (05:15:57) 

2۔ میاں رفیق احمد (05:18:01)

3۔ مکیش کمار چاؤلا (05:20:05)

پریپیئرڈ کیٹیگری D

1۔ ظفر خان بلوچ (05:15:27)

2۔ فلک شیر خان (05:22:32)

3۔ محمد اقبال کانجو (05:26:39)

اسٹاک کیٹیگریز میں متعلقہ زمروں میں فاتحین یہ رہے: 

اسٹاک کیٹیگری A 

1۔ ملک زاہد (2:46:08)

2۔ عامر مگسی (2:47:59)

3۔ محمد رضا سعید (2:50:34)

اسٹاک کیٹیگری B

1۔ راشد علی (2:42:10)

2۔ سلطان محمد بہادر عزیز (2:43:48)

3۔ منصور حلیم (2:50:08)

اسٹاک کیٹیگریC

1۔ احسن اعجاز (3:00:47)

2۔ محمد حسن جھنڈیر (3:02:36)

3۔ اسد اللہ مروت (3:13:22)

اسٹاک کیٹیگریD

1۔ اریب حیدر چنڑ (3:17:22)

2۔ عبد المنان شیخ (3:23:08)

3۔ کلیم خان (3:32:22)

ویمن کیٹیگری

1۔ تشنہ پٹیل (1:37:04)

2۔ ماہم شیراز (1:45:25)

3۔ سلمیٰ مروت (1:52:36)

آٹو انڈسٹری میں پیش آنے والے تازہ ترین واقعات کے بارے میں جاننے کے لیے PakWheels.com پر آتے رہیے۔ 

تصاویر: اقبال گھانگلہ

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.