معروف نوجوان کرکٹر نسیم شاہ کی ٹیسلا چلاتے کی ویڈیو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مشہور نوجوان کرکٹر جو باؤلنگ میں اپنا نام بنا چکے ہیں، کو انسٹاگرام پر شئیر کی گئی ایک ویڈیو میں ٹیسلا کار چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں نسیم شاہ کو ارجیت سنگھ کا ایک افسردہ گانا ‘چونار’ سنتے دیکھا گیا ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ اپنی والدہ کو بہت یاد کرتے ہیں۔

نسیم شاہ کو ٹیسلا کار چلاتے دیکھنا ویڈیو کو دلچسپ بناتا ہے کیونکہ وہ دنیا کی بہترین الیکٹرک ڈرائیو کر رہے ہیں۔ آج کل ٹیسلا کی الیکٹرک کار کامیابی کا ایک نشان ہے جو کہ نوجوان کے کامیاب کرئیر کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

یہ ویڈیو ایک طرح سے تھوڑی افسردہ اس لیے بھی ہے کہ وہ اتنی کامیابی حاصل کرنے کے بعد بھی اپنی والدہ کو یاد کرتے ہیں۔ نسیم شاہ صرف 16 سال کی عمر میں اپنی والدہ سے محروم ہو گئے تھے۔ 16 سال کی چھوٹی عمر میں، نسیم شاہ آسٹریلیا کے خلاف عالمی سطح پر ڈیبیو کرنے کے اپنے خواب کی تعبیر کے قریب تھے جب انھیں اس حادثے کا سامنا کرنا پڑا۔ وہ اس وقت بے حد پر اُمید اور پرجوش تھے کیونکہ وہ اپنی انٹرنیشل کیپ حاصل کرنے جا رہے تھے جس کا انھیں بڑی بے صبری سے انتظار تھا۔ تاہم، نسیم کو جو خوشی محسوس ہو رہی تھی وہ اس وقت گہرے دکھ میں بدل گئی جب انھیں والدہ سے متعلق خبر پہنچی۔

ویڈیو دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ نسیم کہیں بیرون ملک گاڑی چلا رہے ہیں۔ ویڈیو کو سامنے والی مسافر سیٹ پر بیٹھے کسی شخص نے بنایا ہے۔

آپ کے خیال میں یہ نسیم شاہ کی اپنی ٹیسلا ہے یا نہیں؟ کمنٹس سیکشن میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

Exit mobile version