نئی ہنڈا WR-V 2023 لانچ کر دی گئی

آج ہم ہنڈا WR-V 2023 کی بات کریں گے جو تھائی لینڈ میں لانچ کر دی گئی ہے۔ یہ ایک سب کومپیکٹ ایس یو وی ہے اور ہنڈا لائن اپ کا بالکل نیا ایڈیشن ہے۔ یہ گاڑی سائز میں ایچ آر وی سے کسی حد تک چھوٹی ہے۔ اس کی لمبائی 4060 ملی میٹر، چوڑائی 1780 ملی میٹر، اونچائی 1608 ملی میٹر جبکہ ویل بیس 2485 ملی میٹر ہے۔

تھائی لیںڈ میں اس گاڑی کے 2 ویرینٹس موجود ہیں جن میں SV اور RS شامل ہیں۔ ان میں سے ایس وی کی قیمت 63 لاکھ جبکہ آر ایس کی قیمت 869000 روپے ہے۔ یہ دونوں ویریرینٹ دیکھنے میں ایک جیسے لگتے ہیں جبکہ فرنٹ گرل اور الائے ویلز میں فرق نظر آتا ہے۔ آر ایس میں 17 انچ کے ڈوئل ٹون ویلز جبکہ ایس وی میں 16 انچ کے 5 سپوک کے الائے ویلز نظر آتے ہیں۔

دونوں ویریںٹس میں 1500 سی سی نیچرلی ایساپئریٹڈ 4 سلنڈر i-VTEC DOHC پیٹرول انجن دیا گیا ہے جو 120 ہارس پاور اور 145 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرتا ہے جبکہ گاڑی میں سی وی ٹی گئیر باکس دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آر ایس ویرینٹ میں 6 ائیر بیگز، پیڈل شفٹرز، لال رنگ کی سلائی، رئیر آرم ریسٹ، ایل ای ڈی فرنٹ فوگ لیمپس اور 6 سپیکر ساؤنڈ سسٹم وغیرہ جیسے فیچرز موجود ہیں۔

ہوڈا سینسنگ سوٹ SV اور RS دونوں قسموں میں دیا گیا ہے۔ ہنڈا سینسنگ سوٹ میں کولیشن مِٹیگیشن بریکنگ سسٹم (سی ایم بی ایس)، روڈ ڈیپارچر مِٹیگیشن سسٹم لین ڈیپارچر وارننگ (ایل ڈی ڈبلیو کے ساتھ آر ڈی ایم)، لین کیپنگ اسسٹ سسٹم (ایل کے اے ایس)، آٹو ہائی بیم (اے ایچ بی)، اڈاپٹیو کروز کنٹرول (اے سی سی) پر مشتمل ہے۔ )، اور لیڈ کار ڈیپارچر نوٹیفکیشن سسٹم (LCDN)۔ تاہم، آر ایس ویرینٹ بھی لین واچ اسسٹ سے لیس ہے، جو SV ویرینٹ میں دستیاب نہیں ہے۔

اگر آپ سب کومپیکٹ ایس یو وی کی تلاش میں ہیں تو یہ گاڑی ایک بہترین آپشن ہے۔

اس کار کے بارے میں آُپ کیا سوچتے ہیں کمنٹس سیکشن میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔

Exit mobile version