کلٹس سے کم قیمت میں آنے والی الیکٹرک SUV
پیٹرول کی یکے بعد دیگرے بڑھتی قیمتوں عوام کو مشکلات کا شکار کر دیا ہے۔ جس کی وجہ سے روازنہ کی بنیاد پر سفر کرنے والے لوگ اس مسئلے کا کوئی متبادل تلاش کرنے لگے ہیں۔
دوسری جانب بہترین فیول ایوریج کی حامل چھوٹی ہیچ بیکس بھی ایک بہترین آپشن ہیں لیکن اگر پاکستان میں موجود کلٹس سے کم قیمت میں الیکٹرک ایس یو وی سامنے آئے تو کیسا ہوگا؟
ایک چینی آٹو کمپنی ڈونگ فینگ نے ایک چھوٹی الیکٹرک SUV لانچ کی ہے جس کی قیمت پاکستانی کلٹس سے کم ہے۔ “نینو باکس” کے نام سے لانچ کی گئی یہ ایک اے سگمنٹ کراس اوور ہے جو مکمل الیکٹرک ٹیرین کے ساتھ آتی ہے۔
نینو باکس ڈونگ فینگ کی پہلی الیکٹرک کار نہیں ہے بلکہ اس قبل بھی کمپنی کئی الیکٹرک گاڑیاں لانچ کر چکی ہے۔ خیال رہے کہ یہ تمام الیکٹرک گاڑیاں ایک ہی فیکٹری میں تیار کی جاتی ہیں۔
سائز
گاڑی 3732 ملی میٹر لمبی، 1579 ملی میٹر چوڑی اور 1515 اونچی ہے اس کی وہیل بیس 2423 ملی میٹر ہے۔
پاور
گاڑی میں 27.2kWh کی لیتھیم بیٹری لگائی گئی ہے جو 33kW پاور اور 125Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایکسٹیرئیر
گاڑی کے فرنٹ پروفائل کی بات کریں تو یہاں آپ کو چارجنگ پورٹ کروم سٹرپس نظر آتی ہیں۔ اسکے علاوہ سائیڈ پر کسی حد تک چھپے ہوئے ڈور ہینڈلز دئیے گئے ہیں۔
چارجنگ سسٹم
کار میں تیز رفتار چارجنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ یعنی اسے 30 فیصد سے 80 فیصد تک چارج کرنے کے لیے صرف 30 منٹ درکار ہیں۔
دیگر فیچرز
- 7 انچ کا انسٹرومنٹ پینل
- 10 انچ کی سنٹرل کنٹرول سکرین
- ایپ بیسڈ کار کنٹرولز
- آٹومیٹک اور ریموٹ آپریٹڈ کلائمیٹ کنٹرول
- کار لوکیشن انڈیکیٹر
- انٹرنل ڈائگناسٹک سسٹم
- چارجنگ مینیجمنٹ
- پارکنگ سینسر
- الیکٹرانک بریک فورس ڈسٹری بیوشن (EBD) اور بریک اسسٹ (BA) ٹیکنالوجی کے ساتھ ABS بریک
- وائس ریکگنیشن
- ریورس کیمرہ
- بلوٹوتھ کنیکٹیویٹی
قیمت
اب سب سے اہم چیز کی طرف آتے ہیں جس کا آپ کو یقینا انتظار ہوگا۔ گاڑی کی قیمت کی بات کریں تو اس کار کے تین ویرینٹس آتے ہیں۔ جن کی قیمت 22 سے 23 لاکھ روپے کے درمیان ہے، جو اسے پاکستان میں سب سے سستی الیکٹرک SUV بناتی ہے۔