پروٹون ساگا 2022 میں آنے والے نئے فیچرز یہ ہیں

پروٹون ملائیشیا کی نیشنل کار پروٹون ساگا کو مزید بہترکرنے کیلئے کام کر رہا ہے۔ نئی آنے والی پروٹون ساگا 2022 کئی بار ملائیشیا میں دیکھی گئی ہے جس میں کچھ نئے اور اضافی فیچرز بھی دیکھے گئے ہیں۔

سمارٹ انٹری

گاڑی میں سمارٹ انٹری کا اضافی فیچر دیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل گاڑی میں یہ فیچر نہیں دیا گیا تھا۔ نئی آنے والے پروٹون ساگا کے سپائے شاٹس میں آپ ڈور ہینڈل پر نصب سمارٹ انٹری بٹن دیکھ سکتے ہیں۔

پش سٹارٹ

انٹرنیشنل رپورٹس کے مطابق کی لیس انٹری کے ساتھ ساتھ گاڑی میں کی لیس انجن سٹارٹ کا فیچر بھی دیا جائے گا۔ لہذا، نئی پروٹون ساگا 2022 میں ہم انجن پش سٹارٹ بٹن بھی دیکھیں گے۔

نئے ویلز

آنے والی پروٹون ساگا کی تصاویر میں آپ سیاہ رنگ کے نئے ڈیزائن کردہ الائے ویلز دیکھ سکتے ہیں۔

دیگر چھوٹی موٹی تبدیلیاں

اس کے علاوہ نئی پروٹون ساگا 2022 کم و بیش موجودہ ماڈل سے ملتی جلتی ہے۔ نئے سرکلر پروٹون لوگو کے ساتھ راؤںڈ فرنٹ، نئی باڈی کٹ اور سائیڈ مررز وغیرہ کو سیاہ رنگ دیا گیا ہے۔

گاڑی کے تمام رئیر فیچرز بالکل موجودہ ماڈل کی طرح نظر آتے ہیں۔ اسی طرح امید کی جا رہی ہے کہ گاڑی کی مکینیکل فیچرز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔

نئی پروٹون ساگا میں موجودہ ماڈل کی طرح 1300 سی سی 4 سلنڈر نیچرلی ایسپائریٹڈ انجن دیا جائے گا جو کہ 93 ہارس پاور اور 120Nm ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ٹرانسمشن کی بات کی جائے تو ٹاپ ویرینٹ کے CVT گئیر باکس کی جگہ  ہیونڈائی کا 4-اسپیڈ آٹومیٹک گئیر باکس دیا جائے گا جبکہ سٹینڈرڈ ویرینٹس کیلئے وہی 5-اسپیڈ مینوئل گیئر باکس رہے گا۔

پروٹون ساگا 2022 کب لانچ ہو گی؟

گاڑی کی لانچ بارے کمپنی کی جانب سے کوئی حتمی بیان نہیں دیا گیا۔ رپورٹس کے مطابق بتاتی ہیں کہ فیس لفٹ ماڈل 2022 کی پہلی سہ ماہی میں لانچ کیا جائے گا (یقیناً ملائیشیا میں)۔

Exit mobile version