کریم نے آف لائن رائڈ بکنگ سروس لانچ کر دی

پاکستان میں ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش کے دوران ڈیجیٹل رائیڈ کمپنی، کریم نے بکنگ کا ایک “آف لائن” طریقہ متعارف کرایا ہے۔ تاہم یہ سروس صرف کراچی شہر کے لیے ہے جو تین ہیلپ لائنز کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

کمپنی نے ایک پریس ریلیز میں کہا، “مینوئل بکنگ کے آپشن کا مقصد بنیادی طور پر تعلیمی اداروں، ہسپتالوں، صحت کی دیکھ بھال کے اداروں اور ہوائی اڈوں کی طرف جانیوالی سواریوں کے لیے نقل و حرکت ہے۔” اس میں مزید کہا گیا ہے کہ کراچی کے صارفین واٹس ایپ پر ٹیکسٹ میسج (ایس ایم ایس) یا میسج/وائس نوٹ بھیج کر 90 منٹ پہلے سواری کی بکنگ کرسکتے ہیں۔ پریس ریلیز میں وضاحت کی گئی کہ “پیغام میں صارفین کی باضابطہ درخواست ان کے رجسٹرڈ نام اور فون نمبر کے ساتھ ہونی چاہیے جس پر پک اپ اور ڈراپ آف لوکیشن کی تفصیلات کے ساتھ کریم اکاؤنٹ بنایا گیا ہے۔”

رابطہ نمبرز

صارفین ان نمبرز پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

+92-301-2442-739

+92-320-3581-584

+92-326-3703-258

مزید برآں، یہ سواریاں صرف نقد کیش پر مبنی ہیں کیونکہ موبائل انٹرنیٹ خدمات کا معطل ہونا ڈیجیٹل ادائیگیوں میں رکاوٹیں پیدا کر رہا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ یہ ایک محدود مدت کی سروس ہے اور صرف اس وقت تک کام کرے گی جب تک کہ موبائل انٹرنیٹ سروسز دوبارہ شروع نہیں ہو جاتی۔

انٹرنیٹ بند

حکومت نے جاری سیاسی بدامنی کے باعث ملک بھر میں انٹرنیٹ بالخصوص موبائل ڈیٹا بند کر دیا ہے۔ اس شٹ ڈاؤن نے صارفین کے لیے سنگین مسائل پیدا کیے ہیں، بنیادی طور پر وہ لوگ جو ان آن لائن سواری کی خدمات کو اپنے سفر کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ مزید برآں، آن لائن کام بھی متاثر ہوا ہے کیونکہ ملک میں سوشل میڈیا ویب سائٹس بھی بلاک ہیں، جس سے قومی خزانے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

Exit mobile version