دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال کرنیوالوں کیلئے بُری خبر

0 1,308

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) شہریوں کے لیے سفر کو محفوظ بنانے کیلئے مشن کا آغاز کر چکی ہے۔ پولیس نے نئے اقدامات اٹھاتے ہوئے دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کو سنگین جرم قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس نے دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کرنے والے کو سخت جرمانہ کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

فی الحال، ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال دیگر متفرق جرائم کے تحت آتا ہے جس پر کوئی خاص پابندی نہیں ہے۔  اس کے باوجود اس سال کے آغاز کے بعد سے لے کر کر اب تک اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 15233 ڈرائیوز کو ڈرائیونگ کے دوران موبائل فون استعمال کرنے پر جرمانے عائد کیے ہیں، فی ڈرائیور 300 روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔

تجویز کردہ جرمانہ

اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کابینہ کو تجویز کیا ہے کہ وہ دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر موٹرسائیکل سواروں پر 1000، کار ڈرائیوروں پر 1500 روپے جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ ڈرائیورز پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔ کابینہ ڈویژن کی منظوری کے ساتھ ہی نئے مجوزہ جرمانے وصول کرنا شروع کر دئیے جائیں گے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے عہدیداروں کے مطابق اسلام آباد کی 100 فیصد عوام پڑھی لکھی ہے اور قانون جانتی ہے لیکن پھر بھی وہ اسے توڑتے ہیں۔ اسی لیے تعلیم یافتہ افراد کو قانون سکھانا پولیس کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے-

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی اسلام آباد ٹریفک پولیس سرفراز ورک نے کہا کہ انہوں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کو 2600 سے بڑھانے کی درخواست بھی پیش کی ہے۔

فی الحال ، آئی ٹی پی فورس میں 556 جوان تین شفٹوں میں کام کر رہے ہیں۔ ان کے لیے ہر وقت پورے شہر کا احاطہ کرنا مشکل ہے۔ مزید عملہ شامل کرنے سے شہر بھر میں پولیس کی موجودگی میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کے لیے سڑکیں محفوظ ہوں گی۔ فی الحال، آئی ٹی پی فورس میں 556 جوان تین شفٹوں میں کام کر رہے ہیں جن کے لیے ہر وقت پورے شہر کا احاطہ کیے رکھنا مشکل کام ہے۔ مزید عملہ شامل کرنے سے شہر بھر میں پولیس کی موجودگی میں اضافہ ہوگا اور شہریوں کے لیے سڑکیں محفوظ ہوں گی۔

حادثات ایک پلک جھپکتے ہی ہوجاتے ہیں۔ جن سے بچنے کیلئے آپ کو توجہ کیساتھ ڈرائیونگ کرنا ہوگی۔ آپ نہیں جانتے کہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے استعمال کرتے ہوئے کون سی کال، کون سا میسج یا پوسٹ آپ کی آخری چیز بن جائے۔ اس طرح آپ اپنی ہی نہیں بلکہ اپنی فیملی کی جان کو بھی داؤ پر لگا دیتے ہیں۔ لہذا، ڈرائیونگ کے وقت اپنی نظریں سڑک پر رکھیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں۔

Google App Store App Store

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.