ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں پیٹرول بھی نہیں ملے گا

لاہور کے شہریوں کے لیے اہم خبر یہ ہے کہ اب ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں پیٹرول بھی نہیں ملے گا۔ شہر بھر کے پٹرول پمپس پر آوایزاں کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ویکسین نہ لگوانے والوں کو یکم ستمبر 2021 سے پیٹرول نہیں ملے گا۔ کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ دکھانے کی صورت میں ہی پیٹرول دیا جائے گا۔

اسی لیے آپ اگر اپنی بائیک یا کار پر سفر کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو جلد از جلد ویکسین لگوا لینی چاہیے ورنہ آپ کیلئے بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اعلان کیا تھا کہ ویکسینیشن نہ کروانے والے لوگ 15 اکتوبر سے پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر نہیں کر سکیں گے۔

نو ویکسین، نو موٹروے

گزشتہ ہفتے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیجانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ 15 ستمبر 2021 سے قبل ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں آپ موٹروے پر سفر نہیں کر سکتے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) سوشل میڈیا پوسٹ کے نے اعلان کیا ہے کہ تیار رہیں! 15 ستمبر سے قبل ویکیسن لگوائیں اور سرٹیفیکیٹ اپنے ساتھ رکھیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ معافی چاہتے ہیں، ویکسین نہ لگوانے کی صورت میں آپ موٹروے پر سفر نہیں کرسکتے۔ دریں اثنا، موٹروے پر سفر کرنے والے افراد کو اپنی پہلی ویکسین 30 ستمبر سے پہلے اور دوسری خوراک 30 اکتوبر تک لگوانا ہوگی۔ گزشتہ ہفتے حکومت نے 15 سے 16 سال کے نوجوانوں کے لیے بھی ویکسینیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت اب بیرون ملک سفر کے لیے مخصوص ممالک کے لیے مخصوص ویکسینیشن کی پیشکش کر رہی ہے۔ وزیر صحت ڈاکٹر سلطان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ویکسین کی ان خصوصی خوراکوں کے لیے کم سے کم معاوضہ لے گی۔

اس کے علاوہ حکومت نے فضائی سفر کی آخری تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسد عمر کے مطابق 30 ستمبر کے بعد ویکسین نہ لگوانے والے کسی بھی فرد کو ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

کیا آپ نے ویکسین لگوا لی ہے؟ کیا آپ کو لگتا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات سے عوام ویکسین لگوا لیں گے؟

دریں اثناء حکومت نے فضائی سفر کی آخری تاریخ کا بھی اعلان کیا ہے۔ اسد عمر کے مطابق 30 ستمبر کے بعد ویکیسن نہ لگوانے والے کسی بھی فرد کو ہوائی سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

Exit mobile version